منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اپنی پارٹی سے انخلاء…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-08-21
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

لگتا ہے کہ… کہ تاریخ خود کو دہرا رہی ہے… بدلے ناموں اور چہروں کے ساتھ دہرا رہی ہے… یقینا دہرا رہی ہے… یہ کچھ ایک سال پہلے ہی کی بات ہے جب پی ڈی پی سے لیڈروں اور کارکنوں کے انخلاء کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوا جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں تھی… انخلاء اتنے بڑے پیمانے پر ہوا کہ…کہ ہمیں لگا کہ کہیں میڈم جی… میڈم محبوبہ جی خود بھی پی ڈی پی چھوڑ کر نہ چلی جائیں ۔اور آج کچھ ایک برسوں بعد ایک بار پھر ایسا ہی ہو رہا ہے… پی ڈی پی کے ساتھ نہیں ہو رہا ہے… لیکن پی ڈی پی میں انخلاء کے محرک بننے والے بخاری صاحب… الطاف بخاری صاحب کی اپنی پارٹی کے ساتھ ہو رہا ہے… اس جماعت سے بھی لوگ اور لیڈر باہر آ رہے ہیں… وہ لوگ اور لیڈر باہر آ رہے ہیں جنہوں نے اس پارٹی کو اپنے ہاتھوں سے بنوایا تھا … لیکن کیا کیجئے گا کہ… کہ سیاست کچھ چیز ہی ایسی ہے… کمینی چیز کہ اس میں یہ سب کچھ ہونا معمول ہے… اور اس لئے ہے کہ وہ زمانہ گیا جب نظریاتی وابستگی کسی جماعت میں شمولیت کی وجہ اور بنیاد ہوا کرتی تھی یا نظر یات میں اختلافات کی وجہ سے پارٹی چھوڑدی جاتی تھی… اب ایسا نہیں ہو تا ہے… بالکل بھی نہیں ہو تا ہے… اب کوئی سیاستدان کسی پارٹی میں اتنی ہی دیر ٹکتا ہے جب تک اس کے ذاتی مفادات کو تحفظ ملے … جس دن اور لمحہ یہ ذاتی مفادات خطرے میں پڑ جاتے ہیں… لوگ پارٹی چھوڑ جا تے ہیں… اپنی پارٹی میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے… اس پارٹی کو لوگ نظر یاتی بنیاد خیر باد نہیں کہہ رہے ہیں… بالکل بھی نہیں کہہ رہے ہیں… بلکہ جو کچھ سوچ کر یہ لوگ اس پارٹی میں شامل ہو ئے تھے… جو بڑے بڑے خواب انہوں نے دیکھے تھے یا انہیں دکھائے گئے تھے… یہ خواب کہ دہلی کی آشیر واد سے اپنی پارٹی کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتوں کا متبادل ثابت ہو گی…یہ پارٹی پی ڈی پی اور این سی کی جگہ لے گی… جب ایسا ویسا کچھ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے … جب حالیہ لوک سبھا انتخابات میں لوگوں نے اس جماعت کو آئینہ دکھایا… جب اس کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو ئیں تو… تو اس پارٹی میں زلزلہ آگیا …جس سے اس کی درو دیواریں ہلنے لگیں اور…اور لوگ خود کو بچانے کیلئے بھاگنا شروع ہو گئے… وہ دن اور آج کا دن بھاگنے کا سلسلہ یونہی جاری ہے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی انتخابات سے قبل کشمیر میں نیم فوجی دستوں کی300 کمپنیاں تعینات

Next Post

نیشنل کانفرنس کا چنائو منشور

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

نیشنل کانفرنس کا چنائو منشور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.