اتوار, مئی 18, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انتخابات سے پہلے کسی گٹھ جوڑ پر کانگریس سے بات چیت ہو گی :عمر

’بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بارے میں سوچا ہے اور نہ اس کی ضرورت پڑے گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-20
in اہم ترین
A A
انتخابات سے پہلے کسی گٹھ جوڑ پر کانگریس سے بات چیت ہو گی :عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے وقف کا پیغام پہنچائیں گے

سرینگر میں ۲۳دہشت گرد معاونین پی ایس اے کے تحت گرفتار

سرینگر//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر‘ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ کانگریس کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کے معاملے پربات چیت شروع کی جائے گی۔
عمر نے واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بارے میں سوچا ہے اور نہ اس کی ضرورت پڑے گی ۔انہوں نے کہا’’بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے ‘‘۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے الیکشن منشور جاری کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جموںکشمیر نیشنل کانفرنس نے اسمبلی الیکشن کے حوالے سے جموں اور سری نگر میں تیاریاں شروع کی ہیں۔
کانگریس کے ساتھ متحدہ طورپرالیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا ’’کانگریس لیڈر شپ کے ساتھ سیٹ شیئرنگ معاملے پر بہت جلد بات چیت شروع کی جائے گی‘‘۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اسمبلی الیکشن کے حوالے سے گفت وشنید کرنے کی خاطر ہمیشہ تیار ہے ۔
خصوصی پوزیشن کے بارے میں عمر عبداللہ نے کہاکہ ہم سیاسی طورپر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ جوں ہی ملک میں سیاسی حالات بدل جائیں گے تو جموں وکشمیر کے لوگوں کو بھی خصوصی پوزیشن واپس مل سکتی ہے ۔
بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے حکومت بنانے کے دعووں پر عمر عبداللہ نے کہاکہ بی جے پی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ کشمیر کے لوگ اُن سے پہلے ہی ناراض ہیں اب جموں کے لوگ بھی بی جے پی کی پالیسیوں سے ناراض دکھائی دے رہی ہیں۔
بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہاکہ ہم اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ۔
پی ڈی پی کے ساتھ اسمبلی چناو پر بات چیت کرنے کے بارے میں جب عمر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہ ہم خیال سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ان کے مطابق ہم نے پارلیمنٹ الیکشن سے بہت کچھ سیکھا ہے ، نیشنل کانفرنس کی پوزیشن اس وقت کیا ہے حالیہ پارلیمنٹ الیکشن نے یہ سب کچھ سامنے لایا ہے ۔
عمر نے کہا ’’بارہمولہ پارلیمانی نشست پر مجھے ہار کا منہ دیکھنا پڑا لیکن جہاں تک این سی کارکنوں کا تعلق ہے تو انہوں نے ماضی کی طرح اس بار بھی نیشنل کانفرنس کو ہی ووٹ دیا جو خوش آئند بات ہے ‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فلپائن میں آتش فشاں کے دھوئیں سے گھرا علاقہ

Next Post

ہم خیال جماعتوں سے اتحاد کرنے کیلئے تیار ہیں:قرہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے وقف کا پیغام پہنچائیں گے
اہم ترین

کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے وقف کا پیغام پہنچائیں گے

2025-05-17
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
اہم ترین

سرینگر میں ۲۳دہشت گرد معاونین پی ایس اے کے تحت گرفتار

2025-05-17
منوج سنہا کا دورہ ٹنگڈھار، متاثرہ علاقوں میں ہوئے نقصان کا جائزہ لیا
اہم ترین

’پاکستان میں بھارت کی پہنچ سے باہر کچھ نہیں ‘

2025-05-17
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

’ملک کا نقطہ نگاہ پہنچانے کیلئے کل جاعتی وفود کی تشکیل اچھا قدم‘

2025-05-17
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

2025-05-17
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
اہم ترین

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

2025-05-17
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر
اہم ترین

تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر عمرعبداللہ اور محبوبہ میں لفظی جنگ

2025-05-17
’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘
اہم ترین

’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘

2025-05-17
Next Post
تمام ہم خیال لوگوں کے ساتھ اتحاد کے لئے تیار ہیں:قرہ

ہم خیال جماعتوں سے اتحاد کرنے کیلئے تیار ہیں:قرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.