منیلا///
فلپائن کے دارالحکومت کے جنوب میں واقع تال آتش فشاں سے نکلنے والے دھوئیں نے بٹانگس، کیویٹ اور لگونا صوبوں کے کچھ حصوں کو متاثر کیا ہے۔بٹانگس میں تالیسے شہر کی میونسپل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن مینجمنٹ کونسل کے مطابق ’’تال آتش فشاں کی جاری گیس رساؤ کی سرگرمی کی وجہ سے آسمان دھوئیں سے ڈھکا ہوا ہے۔ اتوار کی رات سے شدید دھوئیں کی وجہ سے پیر کو کئی علاقوں میں اسکول کی کلاسز ملتوی کرنی پڑیں۔
مقامی حکومتوں نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور جب تک ضروری نہ ہو گھر سے نہ نکلیں۔ فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق، منیلا سے 66 کلومیٹر جنوب میں واقع تال آتش فشاں اب بھی غیر معمولی حالت میں ہے۔
ایجنسی کے مطابق، تال آتش فشاں جزیرے میں داخلے، تال جھیل پر کشتی رانی، یا آتش فشاں کے قریب کسی بھی طیارے کو اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔