نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے میڈیکل کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے والے طلباء پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں۷۵ہزار میڈیکل سیٹیں تیار کی جائیں گی۔
قومی راجدھانی میں لال قلعہ کی فصیل سے۷۸ویں یوم آزادی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہر سال تقریباً۲۵ہزارطلباء میڈیکل کی تعلیم کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں۔ یہ طلباء بنیادی طور پر متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان خاندانوں پر بھاری مالی بوجھ پڑتا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں میڈیکل کے شعبے میں۷۵ہزار سیٹیں تیار کی جائیں گی۔