ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی انتخابات جلد ؟سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آج ہوم سیکرٹری سے ملاقی ہوگا

جموں کشمیر میں الیکشن کے دوران فورسز کی دستیابی اور دیگر متعلقہ امور پر بھلا کے ساتھ گفت و شنید ہو گی 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-14
in اہم ترین
A A
اسمبلی انتخابات:ای سی آئی کی چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی سے مشارت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

نئی دہلی//
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن ہوم سیکرٹری سے ملاقی ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بدھ کو مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔
  الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔
جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے اس بات پر زور دیا تھا کہ الیکشن اتھارٹی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانے کے لئے پرعزم ہے۔
کمار نے زور دے کر کہا تھا کہ کوئی بھی بیرونی یا اندرونی طاقت انتخابی عمل کو پٹری سے نہیں اتار سکتی۔
جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ کے بعد کمار نے کہا تھا’’یہ فعال شرکت جلد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ایک بہت بڑی مثبت بات ہے تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جمہوری عمل پھلتا پھولتا رہے۔ جموں و کشمیر میں جب بھی اسمبلی انتخابات ہوں گے تو یہ آئین کے آرٹیکل ۳۷۰کی دفعات کو منسوخ کرنے اور سابق ریاست کو ۲۰۱۹ میں دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد پہلی بار ہوں گے‘‘۔
جموں و کشمیر میں انتخابی مشق عام طور پر ایک ماہ تک جاری رہتی ہے۔
حد بندی کے عمل کے بعد اسمبلی کی نشستوں کی تعداد ۸۳ سے بڑھ کر ۹۰ ہو گئی ہے، جس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو مختص نشستیں شامل نہیں ہیں۔گزشتہ دسمبر میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ جموں و کشمیر میں ۳۰ ستمبر تک اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے قریب ہونے کا تازہ اشارہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ یونین ٹریٹری انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ اپنے آبائی اضلاع میں تعینات افسروں کا تبادلہ کرے۔
کمیشن ایک مستقل پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ انتخابی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انتخابات کے انعقاد سے براہ راست جڑے افسران کو ان کے آبائی اضلاع یا مقامات پر تعینات نہیں کیا جائے گا جہاں انہوں نے کافی طویل مدت تک خدمات انجام دی ہیں۔
لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات سے پہلے افسروں کے تبادلوں سے متعلق ہدایات جاری کرنا عام بات ہے۔
حال ہی میں اس نے جموں و کشمیر اور تین دیگر ریاستوں میں انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔
جون میں اس نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ پارٹیوں سے ’مشترکہ نشانات‘ الاٹ کرنے کی درخواستوں کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ (ایجنسیاں)
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا کی یونیورسٹیوں کو این آئی آر ایف کی درجہ بندی میں جگہ بنانے پر مبارکباد

Next Post

یوم آزادی کا پر امن انعقاد سرحدوں پر فوج مزید چوکس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

2025-05-17
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
اہم ترین

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

2025-05-17
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر
اہم ترین

تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر عمرعبداللہ اور محبوبہ میں لفظی جنگ

2025-05-17
’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘
اہم ترین

’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘

2025-05-17
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

اضافی حج پروازوں کے انتظام کیلئے مرکزسے بات کی:عمر عبداللہ

2025-05-17
اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
Next Post
حالیہ حملوں کے بعد سرینگر میں سکیورٹی سخت، جگہ جگہ تلاشیاں

یوم آزادی کا پر امن انعقاد سرحدوں پر فوج مزید چوکس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.