سرینگر//
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ترنگا ریلی کے دوران جموں و کشمیر کے لوگوں نے جس جذبات کا اظہار کیا ہے وہ سبھی کے لیے ترغیب کا ذریعہ بنے گا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعظم مودی نے کہا’’ترنگا یاترا کو لیکر جموں و کشمیر کے لوگوں کا یہ جذبہ ہر کسی کو متاثرکرنے والا ہے‘‘۔
اس سے قبل جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں ترنگا ریلی کی قیادت کی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی ایس کے آئی سی سی سے شروع ہوئی اور جواہر لال نہرو میموریل بوٹینیکل گارڈن سرینگر کے لان میں اختتام پذیر ہوئی۔
ترنگا ریلی حکومت کی’ہر گھر ترنگا‘ مہم کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد لوگوں کو گھر پر جھنڈا لانے اور ہندوستان کی آزادی کے موقع پر اسے لہرانے کی ترغیب دینا ہے۔