جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سپریم کورٹ کی حجاب پر پابندی کے ممبئی کالج کے حکم پر پابندی‘حیرت کا اظہار

کالج انتظامیہ کی طرف سے طلبا کو یہ کیا ہدایت ہے‘ کیا نام مذہبی شناخت کو ظاہر نہیں کریگا:عدالت عظمیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-10
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے جمعہ کو ممبئی کے ایک کالج میں طالب علموں کے حجاب، نقاب، ٹوپی یا مذہبی بیجز کے استعمال پر پابندی لگانے والے ایک سرکیولر کے ذریعے جاری حکم پر روک لگا دی۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے کالج کے اس طرح کاسرکیولر جاری کرنے پر حیرت کا اظہار کیا اور اسے جاری کرنے والے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کئی سوالات پوچھے ۔
بنچ نے کالج انتظامیہ سے یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے آزادی کے اتنے سالوں کے بعد اچانک یہ سرکیولر جاری کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ اس پر کالج کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ کالج کا قیام۲۰۰۸میں ہوا تھا۔
سرکیولر پر عبوری روک لگاتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس معاملے کی اگلی سماعت ۱۸نومبر۲۰۲۴کو کرے گی۔ تاہم بنچ نے واضح کیا کہ کلاس رومز میں برقع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اس کے ساتھ ہی بنچ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کوئی بھی اس حکم کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔
جیسے ہی سماعت شروع ہوئی بنچ نے کالج کی طرف سے پیش ہونے والی سینئر ایڈوکیٹ مادھوی دیوان سے پوچھاکہ’’یہ کیا ہدایت ہے ؟ کوئی ایسی چیز نہ پہنیں جس سے مذہبی شناخت ظاہر ہو۔ کیا نام مذہبی شناخت کو ظاہر نہیں کرے گا‘‘؟
اس پر وکیل نے کہا کہ یہ مذاکرات میں رکاوٹیں ہیں۔ کالج ایک شریک تعلیمی نجی غیر امدادی ادارہ ہے ، جس کی خود مختاری نہیں چھینی جا سکتی۔ لڑکیاں ہمیشہ اسے نہیں پہنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین لڑکیوں کو اس میں مسئلہ ہے ۔
بنچ نے وکیل سے پوچھا’’کیا یہ لڑکی پر منحصر نہیں ہے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہے ؟ کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ تلک لگانے والے شخص کو اجازت نہیں ہونی چاہئے ؟‘‘ان دلائل کے بعد بنچ نے کہا کہ وہ سرکیولر پر روک لگائے گا۔
متاثرہ طالبات کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ کولن گونسالویس نے عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے ۔
کالج کی طالبات نے بامبے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا، جس نے ممبئی کے ایک نجی کالج کی طرف سے اپنے کیمپس میں طالبات کے حجاب، نقاب، برقع، ٹوپی وغیرہ پہننے پر عائد پابندی کو برقرار رکھا تھا۔
ممبئی کے این جی آچاریہ اور ڈی کے مراٹھے کالج کے حکام نے ایک ڈریس کوڈ مقرر کیا تھا جس کے تحت ان کے طالب علموں کو کیمپس میں حجاب، نقاب، برقع، ٹوپی وغیرہ پہننے سے روک دیا گیا تھا۔
نو طالبات نے اس ڈریس کوڈ کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جہاں جسٹس اے ایس چندورکر راجیش ایس پاٹل کی بنچ نے۲۶جون کو درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ڈریس کوڈ پر عمل کرنے پر اصرار کالج کے احاطے میں ہے اور اس سے درخواست گزاروں کی پسند اور اظہار رائے کی آزادی متاثر نہیں ہوتی ہے ۔
ہائی کورٹ کے اس موقف کے بعد طالبات نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
درخواست گزاروں نے اپنی درخواست میں کہا کہ ڈریس کوڈ اور احاطے میں حجاب، نقاب، برقع وغیرہ پر پابندی ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
طالبات نے دلیل دی کہ ڈریس کوڈ من مانی اور امتیازی ہے ۔ کالج ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا حکم غلط ہے ۔انہوں نے کہا ’’یہ ضابطہ ان کے لباس کا انتخاب کرنے کے ان کے حق، آرٹیکل (۱)۱۹؍اے کے تحت ان کی رازداری اور اظہار رائے کی آزادی اور آئین کے آرٹیکل۲۵کے تحت مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر بنگلہ دیشی خاتون گرفتار

Next Post

لوک سبھا کی کارروائی ایک دن پہلے ہی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘
اہم ترین

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

2026-11-04
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

2026-11-04
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

رام مادھو کے دورۂ جموںکشمیر پر نائب وزیر اعلیٰ کا بی جے پی پر طنز

2026-11-04
’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘
اہم ترین

’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘

2026-11-04
کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ
اہم ترین

کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ

2026-11-04
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

این سی کے روح اللہ کے پارلیمانی کردار پر سوالات

2026-11-04
اہم ترین

لداخ یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی پانچ نشستوں پر کامیابی

2026-11-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ میں ۱۷ امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

2026-11-04
Next Post
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس

لوک سبھا کی کارروائی ایک دن پہلے ہی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.