سرینگر//۳۰مئی
وادی کشمیر میں موسم کے دن میں کوئی روپ بدلنے کا سلسلہ گذشتہ کچھ روز سے مسلسل جاری ہے ۔
دوپہر تک موسم خشک رہنے کے ساتھ ہی مطلع پر گہرے بادل ساگہ فگن ہوجاتے ہیں اور اسی کے ساتھ کہیں تیز ہوا ¶ں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہونے لگتی ہیں تو کہیں ژالہ باری بھی ہوجاتی ہے جس سے کسانوں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم یہی صورتحال یکم جون تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔
وادی میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے