جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی انتخابات ؟الیکشن کمیشن آف انڈیا کا تین روزہ دورہ آج سے شروع

’فوری انتخابات کے علاوہ امیدواروں کی سکیورٹی پر بھی کمیشن کے ساتھ بات کریں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-08
in اہم ترین
A A
اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ‘ الیکشن کمیشن اگلے ہفتے جموں کشمیر آئیگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی)کل جمعرات کو سرینگر پہنچ کر اپنے دورے کے پہلے دن بڑی قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے گا اور اس کے بعد الیکشن آفس، انتظامیہ، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز وغیرہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ سیکورٹی اور انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔
کمیشن کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں جمعرات کی صبح ساڈھے دس بجے سرینگر میں شروع ہوں گی۔ کمیشن۹؍ اور ۹؍ اگست کو وادی میں دو دن کے قیام کے بعد۱۰؍ اگست کو جموں روانہ ہو گا۔
بی جے پی یو ٹی کے صدر رویندر رینا نے پارٹی کے تین سینئر رہنماؤں کو چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کو پارٹی کی رائے دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ان رہنماؤں میں سنیل سیٹھی اور آر ایس پٹھانیا، سینئر ایڈوکیٹ اور رفیق وانی، بی جے پی سیہ پربھاری کشمیر شامل ہیں۔
رینا نے کہا کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات کیلئے تیار ہے۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا وفد سرینگر میں اپنی میٹنگ کے دوران کمیشن کو جامع نقطہ نظر پیش کرے گا۔
سرینگر میں کمیشن سے ملاقات کرنے والے کانگریس قائدین میں رویندر شرما، پیرزادہ سعید، غلام نبی مونگا، رمن بھلا اور لال سنگھ شامل ہیں۔
کانگریس کے سابق ایم ایل سی رویندر شرما نے کہا کہ کانگریس اسمبلی انتخابات کیلئے تیار ہے اور پارٹی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کیلئے یکساں مواقع کی تلاش کرے گی جس میں نہ صرف امیدواروں بلکہ پارٹی قائدین کو بھی مناسب سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
شرما نے کہا’’کانگریس قائدین کی سلامتی ہماری تشویشوں میں سے ایک ہے جسے ہم کمیشن کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران اٹھائیں گے‘‘۔
نیشنل کانفرنس کی خاتون لیڈر اور سابق وزیر سکینہ ایتو، شمی اوبرائے اور ناصر اسلم وانی الیکشن کمیشن کے ساتھ میٹنگ میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس بار بار کمیشن سے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس انتخابات کے اعلان سے پہلے ریاست کا درجہ بحال کرنے کا بھی مطالبہ کرے گی۔
سی پی ایم کے جنرل سکریٹری ایم وائی تاریگامی نے بتایا کہ سی پی ایم کے وفد میں محمد عباس راتھر ، عبدالرشید اور غلام محمد شاہ شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پی ایم سیکورٹی کے منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام امیدواروں اور مہم چلانے والوں کے لئے مساوی مواقع اور مناسب سیکورٹی کے ساتھ منصفانہ انتخابات کی مانگ کرے گی۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)، جموں و کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) اور پیپلز کانفرنس سمیت کئی دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ میٹنگ کے لئے بلایا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے سیاسی جماعتوں کو مکتوب جاری کرتے ہوئے انہیں الیکشن کمیشن (ای سی) کے ساتھ میٹنگ کے لئے مدعو کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کے ساتھ الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور ایس ایس سندھو بھی ہوں گے۔
سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے علاوہ کمیشن سی ای او پی کے پول اور سینٹرل فورسز کوآرڈینیٹر کے ساتھ صورتحال کا جائزہ بھی لے گا۔
الیکشن کمیشن تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرز اور ایس ایس پیز کے ساتھ ساتھ چیف سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ تیاریوں کا جائزہ لے گا۔
کمیشن ۱۰؍اگست کو انفورسمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے لئے جموں کا دورہ کرے گا۔ جائزہ کے عمل کے بارے میں میڈیا کو بریف کرنے کے لئے جموں میں ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔
جموں و کشمیر میں جب بھی اسمبلی انتخابات ہوں گے تو یہ آئین کے آرٹیکل۳۷۰ کی دفعات کو منسوخ کرنے اور سابق ریاست کو ۲۰۱۹ میں دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد پہلی بار ہوں گے۔
جموں و کشمیر میں انتخابی مشق عام طور پر ایک ماہ تک جاری رہتی ہے۔
حد بندی کے عمل کے بعد اسمبلی کی نشستوں کی تعداد ۸۳ سے بڑھ کر ۹۰ ہو گئی ہے، جس میں کشمیری تارکین وطن، خواتین اور پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر (پی او جے کے) کے پناہ گزینوں کو مختص نشستیں شامل نہیں ہیں۔
گزشتہ دسمبر میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ جموں و کشمیر میں۳۰ ستمبر ۲۰۲۴ تک اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کوئی اتحاد نہیں، اسمبلی انتخابات اکیلے لڑیں گے‘

Next Post

رواں سال کے پہلے ۶ ماہ میں ہوئے ۲۸۶۴ سڑک حادثات میں۴۱۷ لوگوں کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

رواں سال کے پہلے ۶ ماہ میں ہوئے ۲۸۶۴ سڑک حادثات میں۴۱۷ لوگوں کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.