سرینگر//
جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز کے ایک کیمپ کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ زخمی خواتین کی شناخت ناہیدہ اختر اور افروزہ بیگم کے طور پر کی گئی ہے جو کپواڑہ کے گوجرپتی علاقے کے چیک کیگام کی رہنے والی ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ زخمی خواتین کو ہندواڑہ کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں جدید طبی دیکھ بھال کے لئے سرینگر کے ایک اسپتال میں ریفر کردیا گیا۔