بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عدالت کاچیف سیکریٹری اور دیگر سینئر آفیسران کو ذاتی طورپر حاضر ہونے کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-07
in اہم ترین
A A
حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

سرینگر//
جموںکشمیرہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں جموںکشمیر کے چیف سیکریٹری اور دیگر سینئر آفیسران کو۸؍اگست کی سماعت کے دوران ذاتی طورپر حاضر ونے کا حکم دیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ جسٹس اتل سری دھرن اور جسٹس جاوید اقبال وانی نے جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری ، فائنانس سیکریٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری اور پی ڈبیلو ڈی محکمہ کے سیکریٹری کو ۸؍اگست کو سماعت کے دوران عدالت میں ذاتی طورپر حاضر ہونے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
جموںکشمیر انتظامیہ کے چار سینئر آفیسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اگلی سماعت پر ڈویژن بینچ کے سامنے ذاتی طورپر حاضر رہیں کیونکہ آج چیف سیکریٹری کی غیر موجودگی میں سماعت نہیں ہو سکی۔
عدالت نے کہاکہ اگر ان میں سے کوئی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرنے سے قاصر رہا تو یہ عدالت مذکورہ آفیسرکی موجودگی کو یقینی بنانے کی خاطر زبردستی اقدامات کا سہارا لے گی۔
توہین عدالت کا یہ کیس سپر انٹنڈنٹ انجینئرز کے مقابلے میں چیف انجینئرز کے تنخواہوں کی سکیل پر تنازع سے متعلق ہے ۔
جموںکشمیر ہائی کورٹ نے۱۰؍اگست ۲۰۲۳کو جموںکشمیر کی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ چیف انجینئرز اور دیگر اعلیٰ رینکنگ کے انجینئرز کے تنخواہوں کے تفاوت کو دور کرنے کی خاطر معاملے کو تین ماہ کے اندر اندر سلجھایا جائے ۔
توہین عدالت کی سماعت کے دوران ڈویژن بینچ نے پیر کی صبح چیف سیکریٹری اور دیگر تین سینئر آفیسران کو جواب دینے کی خاطر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کارروائی میں شامل ہونے کی ہدایت دی تھی۔
پرنسپل سیکریٹری فائنانس، سیکریٹری پی ڈبیلو ڈی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت میں شامل ہوئے جبکہ سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ چھٹی پر ہونے کی وجہ سے اس میں شامل نہیں ہوئے ۔
ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیف سیکریٹری ویڈیو کانفرنسنگ میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں تاہم تاخیر صرف رابطے کے مسائل کی وجہ سے ہوئی ہے ۔
ایڈوکیٹ جنرل کے اس بیان پر عدالت نے کہاکہ سیکریٹری قانون اچھل سیٹھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ چیف سیکریٹری میٹنگ میں مصروف ہے لہذا وہ ویڈیو کانفرنسنگ میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔
ڈویژن بینچ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’یہ عدالت اس بات کا پتہ لگانے سے قاصر ہے کہ جھوٹ کون بول رہا ہے ۔ایڈوکیٹ جنرل اور سیکریٹری قانون کے بیانات میں تضاد عیاں ہیں‘‘۔
سماعت کے دوران فریقین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرنسپل آرڈر کے خلاف جون۲۰۲۴میں سپریم کورٹ میں خصوصی رخصت کی درخواست (ایس ایل پی) دائر کی گئی ہے ۔
ڈویژن بنچ نے سپریم کورٹ میں ایس ایل پی داخل کرنے میں تاخیر پربھی سوال اٹھایا۔
بینچ نے کہا کہ مرکزی زیرانتظام علاقے کی حکومت نے اس معاملے کو جس طرح سے لیا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرنے میں انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو جس طرح سے لیا گیا اس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ جموں وکشمیر میں عدالتی کارروائی اور عدالتی احکامات کے حوالے سے حکومت کا رویہ افسوسناک حالت کی عکاسی کرتا ہے ۔
عدالت نے کہا کہ آج تک ہائی کورٹ میں زیر التوا توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد زائد از چھ ہزار ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے لفظوں میں جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں کم از کم چھ ہزار توہین عدالت کے کیس زیر التوا ہیں یعنی احکامات صادر کرنے کے باوجود بھی ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ ان میں سے کچھ توہین عدالت کے معاملات دس سے ۱۵سال کے درمیان زیر التوا ہیں اور اس سے یوٹی میں انصاف کی فراہمی کے نظام کو مذاق بنا دیا ہے ۔
عدالت نے کہا کہ توہین عدالت کے مقدمات کوتین سے پانچ سماعتوں میں ختم کیا جانا چاہئے ۔
یہ ایک چونکا دینے والے منظر نامے کی عکاسی کرتا ہے جہاں ایگزیکٹو اس عدالت کی طرف سے دیے گئے احکامات کو مسلسل حقارت کے ساتھ نظر انداز کر رہا ہے ۔
ڈویژن بینچ نے کہا کہ اگر توہین عدالت کے مقدمات بغیر تعمیل کے التوا میں پڑے رہیں تو اس عدالت کا وجود ہی بے معنی ہو کر رہ جائے گا۔حکم کی تعمیل نہ کرنے کے رویہ سے عدالت کو یہ تاثر مل رہا ہے کہ اب ٹھوس اقدامات اٹھانا ناگزیر بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی احکامات پر من وعن عملدرآمد کرانے کی خاطر اب سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدالت کا تقدس بحال رکھنے کی خاطر اب فوری اقدامات کرنے ہوں گے اور ایسا کرنے میں اب کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے ۔
ڈویژن بینچ نے کہاکہ عدالت عالیہ کے حکم نامے کے ساتھ آج تک جو بھی ہو رہا ہے اب اس سے مزید برادشت نہیں کیا جائے گا،ایک بار عدالت کی جانب سے جو حکم دیا جاتا ہے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکم عدولی پر توہین عدالت کے نتائج کا سامنا کرنے کے لئے آپ کو تیار رہنا پڑے گا۔
جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کی جانب سے سخت الفاظ استعمال کرنے کے بعد اس اہم مقدمے کی اگلی شنوائی کی تاریخ جمعرات کو مقرر کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن کل سیاسی جماعتوں سے ملاقات کریگا

Next Post

بنگلہ دیش کی صورتحال پر ہندوستان کی گہری نظر‘وزیر خارجہ کا پارلیمنٹ میں بیان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت

بنگلہ دیش کی صورتحال پر ہندوستان کی گہری نظر‘وزیر خارجہ کا پارلیمنٹ میں بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.