سرینگر//
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں۲۰سالہ نوجوان کنویں میں جاگرا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی سہ پہر بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں۲۰سالہ ارشاد احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار پیر پھسل جانے کے نتیجے میں کنویں میں جاگرا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور نوجوان کو کنویں سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔