کیف//
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی فوجیوں کے ڈونباس پر قبضہ کرنے کے بعد وہ علاقہ واپس لینے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
مسٹر زیلنسکی نے جمعہ کی رات ایک تقریر میں کہا کہ ان کے ملک کی موجودہ صورتحال "انتہائی سنگین” ہے، اس لیے ہمیں اپنے ملک کے دفاع کو تیز کرنا ہوگا۔ جس کے ساتھ ہم اپنے شہر ڈونباس کو دوبارہ یوکرین میں شامل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ڈونباس کو دوبارہ حاصل کرنا اتنا آسان نہیں، اس کے لیے ہمیں دوبارہ قربانیاں دینی ہوں گی۔اپنے خطاب میں صدر نے کہاکہ ’’ہم ہر شہر، ہر کمیونٹی کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔ کوئی حقیقی متبادل نہیں ہے۔”