نئی دہلی// دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت کی درخواست کے ساتھ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں سی بی آئی کے ذریعہ ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
جسٹس نینا بنسل کرشنا نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
کیجریوال کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی پیش ہوئے اور سی بی آئی کی اس دلیل کی مخالفت کی کہ انہیں ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے ۔
کجریوال کے خلاف یہ مقدمہ 2021-22 کی دہلی ایکسائز پالیسی تیار کرنے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے ، جسے بعد میں مسترد کردیا گیا تھا۔
اس کیس میں یہ الزامات شامل ہیں کہ کجریوال سمیت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے متعدد لیڈر شراب کی لابیوں سے کک بیکس کے بدلے جان بوجھ کر ایکسائز پالیسی میں خامیاں چھوڑی تھیں۔
سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) دونوں کے ذریعہ اس کیس کے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے پہلوؤں کی جانچ جاری ہے ۔