احمد آباد// آئی پی ایل 2022 میں ڈیوڈ ملر نے اسپن کے خلاف 96 کی اوسط اور 144.36 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے ہیں۔
اس سیزن میں اسپن گیندبازی کی کم ازکم 130 گیندوں کا سامنا کرنے والے بلے بازوں میں صرف جوس بٹلر، کے ایل راہل اور تلک ورما ہی اوسط کے معاملے میں ملر سے آگے ہیں، جب کہ اسٹرائیک ریٹ کے لحاظ سے رشبھ پنت، بٹلر اور تلک ان سے آگے ہیں۔
ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ گرچہ وہ اسپن کے خلاف کبھی اتنی جدوجہد نہ کی ہو، لیکن اسپن باؤلرز کا سامنا کرنے کے لیے گزشتہ کئی برسوں میں سخت محنت کی ہے اور اس سے اسپن کے خلاف ان کی ذہنیت میں تبدیلی آئی ہے۔
ملر نے کہا، ’’مجھے خود بطورکھلاڑی کبھی ایسا محسوس نہیں ہواکہ میں اسپن کے خلاف جدوجہد کرتا ہوں۔ حالانکہ یہ ایک ایسا نقطہ ضرورتھا جس پر مجھے کام کرناتھا اورگزشتہ تین چار برسوں میں میری ذہنیت میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ میں ہرگیندپررن بنانا چاہتا ہوں لیکن جب کوئی خراب گیندہوتی ہے تومیں کم ازکم چوکایا چھکا لگانے کی اچھی پوزیشن میں ہوتاہوں۔ ظاہر ہے کہ اس سے گیند باز پر دباؤ پڑتا ہے۔ یہ ان چیزوں میں سے ایک ہےجسے میں نے ذہنی طور پر بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔”
گجرات ٹائٹنز کے اس بلے باز نے اس سیزن میں اب تک 449 رن بنائے ہیں جو کہ پنجاب کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے 2014 کے سیزن میں ان کے 446 رنوں سے زیادہ ہے۔ وہ اس سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ وہیں گجرات کے لئے وہ کپتان ہاردک پانڈیا کے بعد سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ کے لحاظ سے، صرف بٹلر، کوئنٹن ڈی کاک اور سنجو سیمسن کا ہی اسٹرائیک ریٹ ان کے 141.19 کے اسٹرائیک ریٹ سے زیادہ ہے۔