منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ممتا بنرجی کے بیان پر بنگلہ دیش حکومت نے سخت اعتراض کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-25
in قومی خبریں
A A
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

کلکتہ// شیخ حسینہ کی حکومت نے بنگلہ دیش سے متعلق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے تبصروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ بنگلہ دیش کی حکومت کے مطابق حکومت ہند کے سامنے احتجاج درج کرایا گیا ہے ۔
بنگلہ دیش حکومت کا دعویٰ ہے کہ ممتا کے الفاظ نے کنفیوژن پیدا کر دی ہے ۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ حسن محمود نے منگل کو کہاکہ ممتا بنرجی کے حوالے سے ، میں کہنا چاہتا ہوں کہ ان کے بیان کی وجہ سے کنفیوژن پھیل گئی ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں ہندوستانی حکومت کو ایک نوٹ دیا گیا ہے ۔
اتوار کو دھرمتلہ میں 21 جولائی کی میٹنگ سے ممتا نے بنگلہ دیش میں حالیہ بدامنی کے بارے میں کہا کہ اگر پڑوسی ملک سے کوئی آتا ہے اس کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ۔ اگر کوئی مغربی بنگال کے دروازے پر آئے گا تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں زیادہ نہیں کہہ سکتی ہیں۔ کیونکہ بنگلہ دیش ایک آزاد ملک ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر اس بارے میں کچھ بھی مرکزی حکومت ہی بولے گی۔ اس تبصرے کے بعد سے ہی بی جے پی نے سخت تنقید کی ہے ۔
پیر کو بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ ممتا حملے کو جائز قرار دینا چاہتی ہیں۔ ایسے معاملات پر کارروائی کی پوری ذمہ داری صرف حکومت ہند کی ہے ۔ روی شنکر نے اس تناظر میں شہریت ترمیمی قانون (CAA) کا بھی ذکر کیا۔ ترنمول لیڈر کنال گھوش نے سابق مرکزی وزیر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی وزیر اعلیٰ کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے ۔ انہوں نے انسانیت کی خاطر اقوام متحدہ کے قوانین کا حوالہ دیا۔
دوسری جانب بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے بنگلہ دیش پر ممتا کے تبصروں پر رپورٹ طلب کی ہے ۔ راج بھون کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی نے پیر کو اپنے دفتر کے میڈیا سیل کے X ہینڈل پر اس کی اطلاع دی ہے ۔ بنگلہ دیشی حکومت نے الزامات اور جوابی الزامات کے درمیان ممتا کے الفاظ پر اعتراض کیا۔بنگلہ دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف تحریک جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل سے ملے کسان رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں اپنی آواز اٹھانے کی درخواست کی

Next Post

نیپال میں طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار؛ پائلٹ محفوظ، تمام مسافر ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

نیپال میں طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار؛ پائلٹ محفوظ، تمام مسافر ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.