ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیپال میں طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار؛ پائلٹ محفوظ، تمام مسافر ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-25
in عالمی خبریں
A A
نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

کھٹمنڈو//
نیپال کے دارالحکومت میں مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے وقت رن وے پر گر گیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی شکار سوریا ایئر لائنز کی پرواز میں عملے کے 2 ارکان اور 17 مسافر سوار تھے جو کہ اسی ایئرلائن کمپنی کے ملازمین تھے۔
نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ پرواز یا تو تکنیکی مقاصد یا دیکھ بھال اور کارکردگی جانچنے کے لیے چلائی جا رہی تھی۔
طیارہ کے ٹیک آف کے دوران رن وے سے ٹکرایا اور گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جس سے طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
امدادی کاموں کے دوران طیارے سے ایک غیر ملکی سمیت 18 لاشیں نکالی گئیں جب کہ پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تایم مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ طیارہ ابھی فضا میں بلند نہیں ہوا تھا بلکہ رن وے پر دوڑتے ہوئے پھسلنے کے باعث حادثہ ہوا اور جہاز میں آگ لگ گئی۔
تاہم آزاد ذرائع سے مقامی میڈیا کے اس دعوی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
نیپال میں جنوری 2023 میں ہونے والے ایک طیارہ حادثے میں 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سال کے شروع میں تھائی ایئر ویز کا ایک طیارہ اسی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 113 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اسی طرح 1992 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے طیارے میں سوار تمام 167 افراد کھٹمنڈو ہوائی اڈے کے قریب طیارہ گرنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ نیپال میں دنیا کے خطرناک ترین رن وے ہیں جو بلند اور برف سے ڈھکی چوٹیوں سے گھیرے ہوئے ہیں اور یہاں کسی بھی تجربہ کار پائلٹ کے لیے بھی لینڈنگ کرنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ممتا بنرجی کے بیان پر بنگلہ دیش حکومت نے سخت اعتراض کیا

Next Post

امریکا اور کینیڈا کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ

امریکا اور کینیڈا کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.