سرینگر/۲۸مئی
پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں گذشتہ شام لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے اس گرفتاری کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کریری علاقے میں جنگجو ¶ں کی نقل و حرکت کے متعلق اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج کی۵ ۲آر آر اور ایس ایس بی کی سیکنڈ بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرکے جمعے کی شام اتھورہ بالا برج پر ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کیا۔
ذرائع نے کہا کہ گرفتار شدہ کی شناخت محمد سلیم خان ولد غلام حسن خان ساکن شراکوارہ کریری کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گرفتار شدہ کی تحویل سے ایک پستول، ایک میگزین اور پانچ گولیاں بر آمد کی گئیں۔
ذرائع نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی