نئی دہلی//
مرکزی حکومت نے منگل کو اعلان کردہ مرکزی بجٹ۲۰۲۴۔۲۰۲۵ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لیے۵۹۵۸ کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جو پچھلے سال کے ۴۵۰۰کروڑ روپے کے مقابلے میں۳۲ فیصد زیادہ ہے۔
۲۰۱۹ میں آرٹیکل ۳۷۰کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر سے الگ ہونے والے لداخ مرکز کو سکریٹریٹ سے متعلق اخراجات اور دیگر محکموں اور دفاتر کے قیام کے لئے مرکز کے قیام کے اخراجات کے لئے۴۹ء۲۰۳۵کروڑ روپے ملے ہیں۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ اعلان کردہ بجٹ میں لداخ کو زراعت اور متعلقہ اسکیموں ، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی ، دیہی ترقی ، بجلی ، جنگلات اور جنگلی حیات ، طبی اور عوامی صحت ، اور تعلیم سمیت دیگر محکموں سمیت دیگر مرکزی شعبے کے اخراجات کیلئے۵۱ء۳۹۲۲ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔