سرینگر//
پیر کے روز سرینگر میں درجہ حرارت جموں سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا اور پارہ۶ء۳۵ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو سال کے اس وقت کے معمول سے۹ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
درجہ حرارت میں اضافے کا یہ رجحان پوری وادی کشمیر میں واضح ہے، جہاں قاضی گنڈ، کپواڑہ اور کوکرناگ میں بھی درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
خاص طور پر قاضی گنڈ میں درجہ حرارت۰ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۹ء۵ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے، کپواڑہ سرینگر سے۶ء۳۵ ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ۵ء۳۳ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو معمول سے ۰ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔جموں میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۵ء۳۵ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ۔
وادی کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کی گرمی پڑی، جن میں اننت ناگ اور پلوامہ میں۴ء۳۴ڈگری سینٹی گریڈ اور شوپیاں میں۷ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے برعکس جموں میں آج درجہ حرارت۵ء۳۵ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر قابل ذکر درجہ حرارت میں کٹرا ۲ء۳۲ ڈگری سینٹی گریڈ، بانیہال میں۴ء۳۱ ڈگری سینٹی گریڈ اور بٹوٹ میں۸ء۲۸ ڈگری سینٹی گریڈ شامل ہیں۔
اس جھلسانے والی گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں۳۱جولائی تک موسم میں کسی بھی بڑی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیا ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں۲۶جولائی تک گرم اور مرطوب موسم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر میں۲۲سے۲۶ جولائی تک مطلع جزوی یا کلی طور ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران جموں خطے میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بعد میں۲۷؍اور۲۸جولائی کو کشمیر اور جموں خطے میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں۲۹سے۳۱جولائی تک بھی کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوئزری میں کہا کہ اس دوران جموں خطے کے خطرناک علاقوں میں تیز بارشوں سے لینڈ سلائنڈنگ، مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسک آنے کے بھی امکانات ہیں۔انہوں نے ایڈوائزری میں مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں۲۶جولائی تک گرم اور مرطوب موسم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔
دریں اثنا وادی میں جہاں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ درج ہو رہا ہے وہیں شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۹۲۰ء۲۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا گیا جو معمول سے۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۹ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم سے درجہ حرارت۶ء۱۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔