جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مسلکی منافرت‘شرانگیزی پھیلانے سے گریز کیا جائے : متحدہ مجلس علما

ایک دوسرے کے عقائد کی تضحیک و توہین کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا:میر واعظ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-23
in اہم ترین
A A
مسلکی منافرت‘شرانگیزی پھیلانے سے گریز کیا جائے : متحدہ مجلس علما
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
متحدہ مجلس علما جموںکشمیر نے کشمیر میں مسلکی منافرت پھیلانے اور یہاں کے روایتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو زک پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا پوری قوت سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر میں مختلف مکاتب فکر اور مسالک سے وابستہ علمائے کرام ، ائمہ مساجد اور سوشل میڈیا پر سرگرم لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بے شک اپنے اپنے عقیدے اور مسلک پر قائم اورعمل پیرا رہیں لیکن کسی دوسرے کے عقیدے ، نظریات ،مسلک اور مقدسات کو نشانہ بنانے کی کوششوں سے گریز کریں۔
متحدہ مجلس علما کے ایک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران میر واعظ‘مولوی محمد عمر فاروق نے کہاکہ اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
عمرفاروق نے کہاکہ متحد مجلس علمائکو فعال کیا جارہا ہے اور اس میں نئے ممبران کو شامل کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ان کے مطابق مقدس مقامات پر جو پروگرام ہوتے ہیں وہاں اتحاد و اتفاق کو یقینی بنانا اب ناگزیر بن گیا ہے ۔
میر واعظ نے کہاکہ ہمارے فورموں اورمساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں صرف اتحاد و اتفاق کی آواز کو بلند کیا جائے گا اور کسی بھی ایسی بات کو برداشت نہیں کیا جائے گا جس سے قوم میں نا اتفاقی پیدا ہو۔’’ایسے کوئی بات نہ ہو جس سے امت میں اختلاف اور انتشار کا کوئی پہلو سامنے آئے ، جو بھی مسائل درپیش ہونگے اس پر اعلیٰ سطحی مشاورت طلب کی جائے گی‘‘۔
عمرفاروق نے اپیل کی کہ سوشل میڈیا کا کسی بھی طور پر غلط استعمال نہ کیا جائے ۔
اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ بحیثیت ملت اسلامیہ ہم مختلف سطحوں پر شدید مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں ان کا مقابلہ صرف اور صرف کلمہ توحید کو بنیاد بنا کر ایک وحدت کی حیثیت سے ہی کیا جاسکتا ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے یہاں چند حلقوں کی جانب سے مسلکی منافرت کو ہوا دینے کی جو کوشش کی گئی وہ نہ صرف افسوسناک اور قابل مذمت ہے بلکہ اس طرح کی حرکات سے یہاں کے بھائی چارے اور ملی اتحاد کی فضا کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہوگیاہے اور ہم اس مرحلے پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تمام مسالک کی اہم شخصیات اورمقدسات ہم سب کیلئے قابل احترام ہیں اور چونکہ ہم سب دین اسلام سے جڑے ہیں اور ہمارے تمام مسائل اور اہداف مشترکہ ہیں لہٰذا چند عناصر کی طرف سے اپنے حقیر مقاصد کی تکمیل کیلئے فروعی مسائل کو باعث نزاع بنانا کسی بھی طور ملت اسلامیہ کشمیر کے مجموعی مفاد میں نہیں ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ یہاں کی مقتدر اور بااثر دینی جماعتوں کی جانب سے ملت کشمیر کے مفاد کی حامل مثبت کوششوںکو سراہنے کے بجائے ہم منفی اور سنسنی خیز نظریات اور ایک دوسرے کی کھینچا تانی میں لگے ہیں جس سے صرف اسلام اور اتحاد دشمن عناصر کو پنپنے کا موقع مل رہا ہے ۔
مجلس علمااس موقعہ پر یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ شر انگیزی مسلکی منافرت اور ایک دوسرے کے عقائد کی تضحیک و توہین کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائیگا اور ایک ذمہ دار فورم کی حیثیت سے متحدہ مجلس علمایہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ ایسے عناصر کا نہ صرف پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائیگا بلکہ ان کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا۔
بیان میں کہا گیا کہ متحدہ مجلس علما کے دروازے ہر اس ادارے جو ملت کشمیر کی خیرخواہ اور وسیع تر اتحاد کا حامی ہو اسکے لئے کھلے ہیں اور ہم آج کے اس نازک صورتحال پر پورے ملت کشمیر تمام ذی حس افراد ، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے اداروں سے درمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قوم کے ایک ذمہ دار کی حیثیت سے ملت کی شیرازہ بندی میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقعہ پر اجلاس میں اتحاد بین المسلمین کے کاز کو مزید تقویت پہنچانے کیلئے کئی تجاویز پر غور و خوض کرنے کے ساتھ ساتھ مجلس میں پورے جموںوکشمیر سے بااثر دینی شخصیات اور سرکردہ علمائے کرام کو نمائندگی دینے کا فیصلہ لیا گیا تاکہ مجلس کو ہر سطح پر ایک بااثر ،فعال اور نمائندہ فورم کی حیثیت سے تشکیل ہوسکے اور یہ فورم ملت کو درپیش مختلف سماجی اور معاشرتی، معاشی، دینی ،ملی مسائل کو حل کرنے کیلئے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کرسکے اور ملت کشمیر کے بنیادی مفادات کا تحفظ یقینی بن سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر نے جموں کو پچھاڑ دیا۔۔جموں کے۵ء۳۵کے مقابلے میں سرینگر کا درجہ حرارت ۶ء۳۵ ڈگری سینٹی گریڈ درج

Next Post

راجوری حملہ:گھنے جنگلات میں آپریشن کا دائرہ وسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی

راجوری حملہ:گھنے جنگلات میں آپریشن کا دائرہ وسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.