جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

قلت آب پرپٹن میں پر تشدد مظاہرے‘پتھراؤ‘متعدد افراد زخمی

جمہوریت میں پرامن احتجاج کی جگہ ہے لیکن تشدد سے گریز کیا جانا چاہئے:ناگپوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-20
in اہم ترین
A A
پٹن میں قلت آب کیخلاف احتجاج‘ پتھراو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
جموںکشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولہ کے ژینہ بل پٹن علاقے میں جمعے کی صبح سیکورٹی فورسز نے تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کی خاطر لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ کی۔
معلوم ہوا ہے کہ پتھراؤ کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی بارہمولہ‘آمود ناگپوری کے مطابق لوگوں کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو پر امن احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن تشدد سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا اور اس سے لوگوں کا ہی نقصان ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پانی کی عدم دستیابی کے خلاف ژینہ بل پٹن علاقے میں جمعے کی صبح مرد وزن نے سری نگر بارہ مولہ شاہراہ پر دھر نادیا جس وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی۔
نمائندے نے بتایا کہ لگاتارا تین گھنٹے تک شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہو کررہ گئیں۔پولیس کی ایک ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ دھرنا ختم کریں تاہم لوگ احتجاج کرنے پر بضد رہے جس کے بعد علاقے میں پتھراو کا واقع پیش آیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ پتھراو کی وجہ سے کئی گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہوئے جبکہ چند افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کی خاطر پہلے لاٹھی چارج کیا اور اس کے بعد ٹیر گیس شلنگ کی جس وجہ سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان کافی دیر تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد ایس ایس پی بارہ مولہ آمود ناگپوری جائے موقع پر پہنچے ۔
ایس ایس پی نے لاوڈ سپیکرپر کہا ’’جموں وکشمیر پولیس لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پتھراو اور تشدد سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا‘‘۔
ناگپوری کی یقین دہانی کے بعد علاقے میں حالات دوبارہ معمول پر آئے اور بعد ازاں مقامی لوگوں نے ایس ایس پی سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل سے آگاہی فراہم کی۔
مقامی ذی عزت شہریوں سے بات چیت کے بعد ایس ایس پی بارہ مولہ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ مسائل کو صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ تعاون فراہم کیا ہے اور یہاں جو پانی کا مسئلہ ہے اس کو بھی حل کیا جائے گا۔
ایس ایس پی کے مطابق جمہوریت میں ہر کسی کو پر امن احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں کیونکہ پر تشدد مظاہروں سے گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہوئے جبکہ کئی ایک کو چوٹ بھی آئی ہیں۔
مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کے بارے میں جب ایس ایس پی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ کم سے کم قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی نوجوان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہمارا کام لوگوں کو پریشان کرنے کے بجائے انہیں سہولیات فراہم کرنا ہے ۔
ایس ایس پی نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ جتنے بھی مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں مقامی لوگوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا ’’جمعے کی صبح مقامی لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف شاہراہ پر پر امن دھرنا دیا‘‘۔انہوں نے کہاکہ جوں ہی مقامی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی تو ہم نے انہیں کہاکہ ایس ڈی ایم کو فوری طور پر جائے وقوع پر طلب کیا جائے تاکہ ہم ان سے بات کر سکے ۔ان کے مطابق لوگوں کی اس مانگ کو پورا کرنے کے بجائے پر امن مظاہرین پر ڈنڈے برسائے گئے اور ٹیر گیس شلنگ کی گئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ژینہ بل کے لوگ پچھلے چھ ماہ سے پانی کی قلت سے جھوجھ رہے ہیں ، جب مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا تو ہم بھی پتھراو کرنے پر مجبور ہوئے ۔
ادھر مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کرنے سے بی جے پی رہنماؤں کے پرسنل سکیورٹی افسران بھی زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق ہجوم نے بی جے پی کے کشمیر میڈیا انچارج ساجد یوسف شاہ اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج ساحل بشیر بٹ پر حملہ کیا جو اپنی کار میں علاقے سے گزر رہے تھے۔
بی جے پی نے کہا کہ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور دونوں رہنماؤں کے پی ایس او حملے میں ’شدید زخمی‘ ہوئے ہیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندربل سڑک حادثے میں ماں جاں بحق‘ بیٹا زخمی

Next Post

پونچھ ہسپتال میں گرینیڈ کی بر آمدگی کے بعد تلاشی آپریشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
راجوری میں۲زنگ آلود گرینیڈ اور گولیاں بر آمد

پونچھ ہسپتال میں گرینیڈ کی بر آمدگی کے بعد تلاشی آپریشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.