دوبئی//
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس 19 سے 22 جولائی تک کولمبو میں ہوگا۔
سری لنکا کرکٹ نے آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کی تفصیلات جاری کردیں، کونسل کی سالانہ میٹنگ کا انعقاد پہلی بار ایشیا میں ہورہا ہے۔
سری لنکن کرکٹ کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں 108 رکن ممالک کے 220 اراکین شرکت کریں گے، جس میں کرکٹ کی لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں شرکت کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور سی ای او پی سی بی سلمان نصیر سالانہ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور سلمان نصیر 18 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی اپ ڈیٹ پر بات چیت کا امکان ہے۔