جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ شنگھائی تعاون تنظیم کی ترجیح ہے: جے شنکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-16
in اہم ترین
A A
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

آستانہ//
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے، اس لیے دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائیوں کے مجرموں، سہولت کاروں، مالی اعانت کاروں اور اسپانسروں کی شناخت کرنے اور انہیں سزا دینے کی ضرورت ہے۔
آستانہ سے تعلق رکھنے والی کازن فارم نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ’تین برائیوں… دہشت گردی ، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں ترجیح ہے‘‘۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کا ۲۴ واں اجلاس۴جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں قازقستان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جئے شنکر نے سمٹ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔
جئے شنکر نے کہا’’اس میں کوئی شک نہیں کہ آج دنیا کو درپیش سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے۔ یہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے اور یہ ہم سب سے فوری اقدامات کا متقاضی ہے۔دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک بہت جامع نقطہ نظر کی ضرورت ہے ۔ نہ صرف دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائیوں کے مجرموں، بلکہ دہشت گردی کے سہولت کاروں، مالی اعانت کاروں اور اسپانسروں ‘ ان سبھی کی شناخت کرنے اور انہیں سزا دینے کی ضرورت ہے‘‘۔
وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے (آر اے ٹی ایس) کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات تجویز کرنے کیلئے ’معقول حیثیت‘ رکھتی ہے۔
جئے شنکر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی فورمز پر دہشت گردی کے خلاف کئی دہائیوں تک اقدامات کرنے کے بعد آج بھی دہشت گردی خطے کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے حافظ سعید جیسے پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے مطلوب دہشت گردوں کو ریاستی حمایت ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد دہشت گرد تنظیمیں اب بھی خطے میں کام کر رہی ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی بنیاد۲۰۰۱ میں شنگھائی میں روس، چین، جمہوریہ کرغیزستان، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے صدور نے رکھی تھی۔ بھارت اور پاکستان ۲۹۱۷ میں اس کے مستقل رکن بنے تھے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’میوہ گاڑیوں کو ترجیح دی جائے‘..چیف سیکریٹری کی قومی شاہراہ میوہ ٹرکوں کی بغیر رُکاوٹ روانی کی ہدایت

Next Post

’جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ووٹ کیلئے دہشت گرد رہنماؤں کو پروان چڑھایا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’سکیورٹی کومزید مضبوط کیا جائے‘:ڈی جی پی سوائن کا ضلع کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

’جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ووٹ کیلئے دہشت گرد رہنماؤں کو پروان چڑھایا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.