نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) انفیکشن کے 400 ایکٹیو کیسز بڑھنے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 15,814 تک پہنچ گئی ۔
اسی عرصے میں اس مہلک وائرس کے 2 ہزار 710 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 31 لاکھ 47 ہزار 530 ہو گئی ہے اور مزید 14 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 24 ہزار 539 ہو گئی ہے ۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 2710 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ساتھ 2,296 افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں، اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ سات ہزار 177 مریض کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
اس وقت ملک میں کورونا سے شفایاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیں ایکٹو کیسز کی شرح 0.04 فیصد اور شرح اموات 1.22 فیصد ہے ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں، وہیں 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔