نئی دہلی// کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کی 58 ویں برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی سمادھی شانتی ون پر گلہائے عقیدت چڑھائے ۔
محترمہ گاندھی نے پنڈت نہرو کی سمادھی شانتی ون جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وہاں پنڈت نہرو کی سمادھی پر کانگریس رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
دریں اثنا، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے پنڈت نہرو کو خلوص احترام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک وژنری لیڈر تھے اور ان کی ترقی پسند پالیسیاں آج بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’پنڈت جواہر لال نہرو کی موت کے 58 سال بعد بھی ان کے خیالات، سیاست اور نقطہ نظر ہماری قوم کے لیے اتنے ہی مناسب ہیں جتنے پہلے تھے۔ ہندوستان کے اس لافانی فرزند
کے گراں قدر خیالات ہمیشہ ہمارے اعمال اور دانشمندی کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔