نئی دہلی//آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں شاندار پرفارمنس دینے والی نئی نویلی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کا سفر پلے آف میں ختم ہو گیا۔
رائل چیلنجرز بنگلور نے ایلیمینیٹر میچ میں لکھنؤ کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے ہی سیزن میں سب کے دلوں کی دھڑکن بن چکی لکھنؤ کا پہلا وکٹ اس وقت گرا جب کے ایل راہل (79 رن، 58 گیند، 3 چوکے، 5 چھکے) کے اوپننگ پارٹنر کوئنٹن ڈی کاک (6 رن) کو سراج نے پہلے اوورمیں چلتاکردیا۔
راہل نے کو ایپ کے ذریعے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا اور کہا، "تاہم، جو بھی ہے، یہ میچ کا حصہ ہے، ہار اور جیت تو بنی بات ہے، یعنی ایک کی جیت اور ایک کاہارنا توطے شدہ ہے۔ لیکن ان سب سے ہٹ کر شاندار پرفارمنس کے حوالے سے کے ایل راہل کی ایک الگ تصویر مداحوں اور شائقین کے دل و دماغ میں بس گئی ہے۔
راہل نے کہا، ’’میرے چاروں طرف انسپریشن۔
ایک خاص پہلا سیزن ختم ہوتا ہے۔
جیساہم چاہتے تھے ویسا نہیں ہوا، لیکن ہم نے آخرتک پوری طاقت جھونک دی۔
ایل ایس جی فیملی، ہمارے تمام معاون عملے، ٹیم مینجمنٹ اور ڈاکٹر گوئنکا کا شکریہ۔
آخر میں، آپ نے ہمارے پہلے سیزن پر جو محبتیں برسائیں، اس کے لیے ہمارے مداحوں کا شکریہ۔
ہم جلد ہی واپس آئیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ لکھنؤ سپر جائنٹس کا پہلا سیزن تھا، اس کے باوجود ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیگ میچوں کی بات کریں تو لکھنؤ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر تھی، اس نے 14 میچ میں سے 9 میں جیت حاصل کی تھی۔ ٹیم پلے آف میں ٹیم ایلیمنیٹر تک پہنچی، لیکن رائل چیلنجرز بنگلور سے جیت نہ سکی۔ تاہم، ٹیم کے لئے کے ایل راہل، محسن خان، آیوش بدونی جیسے کھلاڑیوں نے پورے سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
قابل ذکر ہے کی آئی پی ایل کے 15 ویں سیزن میں آنے والی لکھنؤ سپر جائنٹس یقیناً فائنل تک نہیں پہنچ سکی لیکن کپتان کے ایل راہل یقینی طور پر ایک بے مثال ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ راہل چار سیزن میں 600 سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ کے ایل راہل نے کرس گیل اور ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، دونوں 3 سیزن میں 600 سے زائد رن بنانے والے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔