اتوار, مئی 18, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے زمبابوے کو 23 رنز سے ہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-11
in کھیل
A A
زمبابوے کی جیت پر صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں، ڈیرن سیمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نیرج چوپڑا نے پہلی بار 90 میٹر کی حدکوعبور کیا

آر سی بی-کے کے آر میچ سے کوہلی کی 18 نمبر کی جرسی خریدنے کی دوڑ

ہرارے//کپتان شبھمن گل (66) اور رتوراج گائیکواڑ (49) کی شاندار اننگز کے بعد ہندوستان نے واشنگٹن سندر (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بنیاد پر بدھ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 23 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی شروعات اچھی نہیں رہی اور صرف 3.1 اوورز میں 19 کے اسکور پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ ویسلے مادھویرے (1)، تادیوناشے مارومانی (13) اور برائن بینیٹ (4) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ڈیون میئرز اور کپتان سکندر رضا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ساتویں اوور میں واشنگٹن سندر نے سکندر رضا (15) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ سندر نے اسی اوور کے آخری رن پر جوناتھن کیمبل (1) کو بھی آؤٹ کیا۔ ڈیون میئرز اور کلائیو مڈانڈے نے 77 رنز کی اہم شراکت داری کرکے میچ کا رخ موڑ دیا۔ مداندے نے 26 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر 37 رنز بنائے۔ ڈیون میئرز نے 49 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ویلنگٹن مساکاتجا 10 گیندوں میں (18) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی ٹیم 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر صرف 159 رنز بنا سکی اور 23 رنز سے میچ ہار گئی۔
ہندوستان کی جانب سے واشنگٹن سندر نے 15 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ اویش خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ خلیل احمد نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج ہندوستانی ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آئے یشسوی جیسوال اور شبھمن گل کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 67 رنز جوڑے۔ نویں اوور میں سکندر رضا نے یشسوی جیسوال کو برائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر زمبابوے کو پہلی کامیابی دلائی۔ جیسوال نے 27 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (36) رن بنائے۔ اس کے بعد گزشتہ میچ کے سنچری فاتح ابھیشیک شرما (10) بلے بازی کے لیے آئے سکندر رضا کا شکار بنے۔ 18ویں اوور میں مزاربانی نے شبھمن گل کو رضا کے ہاتھوں کیچ کروا کر زمبابوے کی تیسری وکٹ حاصل کی۔ گل نے سب سے زیادہ رنز (66) 49 گیندوں میں بنائے، جس میں سات چوکے اور تین چھکے لگائے۔ رتوراج گائیکواڈ نے 28 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے (49) رنز بنائے۔ سنجو سیمسن (12) اور رنکو سنگھ (1) سات گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 182 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرمو نے ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ کی ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی

Next Post

لوکو پائلٹس کے کام کے حالات دس برسوں میں بہتر ہوئے : ویشنو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

نیرج چوپڑا نے پہلی بار 90 میٹر کی حدکوعبور کیا

2025-05-17
کھیل

آر سی بی-کے کے آر میچ سے کوہلی کی 18 نمبر کی جرسی خریدنے کی دوڑ

2025-05-17
پنجاب کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کرنے اترے گی
کھیل

پنجاب کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کرنے اترے گی

2025-05-17
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

چار ممالک کے ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستانی ہاکی جونیئر ٹیم کا اعلان

2025-05-17
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

مچل ا سٹارک کا آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں کھیلنے سے انکار

2025-05-17
زخمی بمراہ کی جگہ سراج نے لی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ
کھیل

ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ جسپریت بمراہ اور شبمن گل کے درمیان سخت مقابلہ

2025-05-17
کھیل

بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو کر لیا راضی، ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے منتخب کھلاڑی کھیلیں گے آئی پی ایل

2025-05-17
تلک ورما نے کافی پختگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا: شاستری
کھیل

روی شاستری کا بڑا انکشاف، کوہلی نے ٹیسٹ فارمیٹ کیوں چھوڑا؟

2025-05-17
Next Post
کشمیر میں جلد ہی وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی: وشنو

لوکو پائلٹس کے کام کے حالات دس برسوں میں بہتر ہوئے : ویشنو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.