کلکتہ//وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے زرعی مصنوعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اگلے دس دنوں میں سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ جمعرات سے بازار کی نگرانی کریں۔ انہوں نے ٹاسک فورس کو ہر ہفتے میٹنگ کرنے کی ہدایت بھی دی ہے ۔
مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کے دوران ہی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ بازار میں چاول اور دالوں کی تھوک اور خوردہ قیمتیں کنٹرول میں کیوں نہیں ہیں ممتا نے سوال اٹھایا کہ کیا سبزیوں کی قیمت میں اضافہ الیکشن بانڈز کے لیے پیسہ اکٹھا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے یا نہیں۔
وزیر اعلیٰ نے تلپیا مچھلی کو بلا خوف کھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست اس سال انڈے کی پیداوار میں خود کفیل ہوجائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے سوال اٹھایا کہ کیا مچھلی کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوگا؟ انہوں نے سوال کیا کہ تلپیا مچھلی کھانے سے واقعی کوئی بیماری یا جسم پر کوئی منفی اثر پڑ سکتا ہے یا نہیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔ اس کے بعد ہی ممتا بنرجی نے عوام کو تلپیا مچھلی کھانے کا مشورہ دیا۔ وزیر اعلیٰ نے ‘‘جل بھرو، جل دھرو’’ پروجیکٹ کے تحت کٹے ہوئے تالابوں میں تلپیا مچھلی چھوڑنے کی ہدایت دی ۔تلپیا مچھلی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے ؟
وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ کیا آلو یا پیاز دوسری ریاستوں کو برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح ہدایت دی کہ، ‘‘پہلے ہماری ریاست کی ضروریات پوری کی جائیں گی، اس کے بعد چیزیں دوسری ریاستوں میں جائیں گی۔’’ ضرورت پڑنے پر وزیر اعلیٰ نے ریاستی سرحدوں کی نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شکایت کی کہ کچھ بڑے تاجر آلو کو کولڈ اسٹوریج میں رکھ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ ریاست کے کولڈ سٹوریج میں آلو کی بڑی مقدار کیوں پڑی ہے ؟
منگل کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائی تھی۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ آخری بار کب میٹنگ کیا تھا۔ جب تک قیمت کم نہیں ہوتی ناسک فورس حرکت میں رہے گی اور جائزہ لیتی رہے گی۔ میں چیف سیکرٹری، ڈی جی کو ہدایت کرتی ہوں کہ وہ اس پر کام کریں۔ میں ہر ہفتے ایک رپورٹ چاہتی ہوں کہ قیمت کتنی کم ہوئی ہے ۔ قیمت 10 دن کے اندر کم کی ہونی چاہیے ۔
سبزیوں کی قیمت بڑھنے کے باوجود کسانوں کو کچھ نہیں مل رہا۔ منافع خور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پولیس کو بازار کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے مہاراشٹر میں ناسک کے بجائے مقامی کسانوں سے پیاز خریدنے کو کہاممتا بنرجی نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ لوگ بازا ر جانے سے خوف زدہ ہوجاتے ہیں ۔