ہرارے: زمبابوے نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 13 رنز سے شکست دےد ی۔
ہرارے میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کی ٹیم 116 کے تعاقب میں 102 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے کپتان شبھمن گل 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ واشنگٹن سندر 27، آویش خان 16، روی بشنوئی 9، رتوراج گائکواڈ 7، دھروو جوریل 6، ریان پراگ 2 جبکہ رنکو سنگھ اور مکیش کمار 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
خلیل احمد 0 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چٹارا اور سکندر رضا نے 3، 3 جبکہ برائن بینیٹ، ویلنگٹن مساکاڈزا، بلیسنگ مزاربانی اور لیوک جونگوے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز اسکور کیے۔
زمبابوے کی جانب سے کلائیو میڈانڈے 29 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ڈائیون مائرس 23، برائن بینیٹ 22، ویسلے مادھیویر 21، کپتان سکندر رضا 17، لیوک جونگوے 1 جبکہ انوسینٹ کائیا، جونیتھن کیمبل، ویلنگٹن ماساکاڈزا اور بلیسنگ مزرابانی 0، 0 ر ن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ٹینڈائی چٹارا 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے، واشنگٹن سندر نے 2، جبکہ مکیش کمار اور آویش خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیتنے کے بعد کہاکہ یہ ایک اچھی پچ ہے۔ دوسری اننگ میں بلے بازوں کو کافی مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے میچ میں ابھیشک شرما، ریان پراگ اور دھربھ جوریل ہندوستان کے لئے ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کریں گے۔دوسری طرف میزبان ٹیم زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہاکہ پچ اچھی ہے ۔اس پر پہلے بیٹنگ یا گیندباز کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ ہمیں ہوم گراونڈ میں کھیلنے کا فائدہ مل سکتا ہے۔سکندر رضا نے کہاکہ سین ویلم ایک تجربہ کار کھلاڑی تھے۔ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد متبادل کی تلاش جاری ہے۔اس کے علاوہ بھی ٹیم میں کئی سنئیر کھلاڑی موجود ہیں جو ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔
ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، ان میچوں میں ہندوستانی ٹیم کو برتری حاصل رہی ہے۔ زمبابوے نے ہندوستان کے خلاف 6 میچوں میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ۔ہندوستانی ٹیم نے 4 میچ جیتی ہے۔ ایسی صورتحال میں ہندوستان کے لیے میزبان زمبابوے کو ہوم گراونڈ میں شکست دینا مشکل چیلنج ہو سکتا ہے۔