پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ آکاش چوپڑا نے انضمام الحق کو چیلنج کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-03
in کھیل
A A
عمران ملک ٹیم آنڈیا کے لیے ضرور کھیلیں گے لیکن ہمیں تھوڑا انتظار کرنا ہوگا : آکاش چوپڑا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

نئی دہلی//
سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو بال ٹیمپرنگ اور ریورس سوئنگ سے متعلق دیئے گئے بیان پر چیلنج کردیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے کہا کہ انضمام الحق بتائیں کیا پاکستانی بالرز مبینہ طور کس طرح ریورس سوئنگ کرتے تھے؟ یا پھر تسلیم کریں کہ گیند کو سوئنگ کرنے کیلئے ٹیمپرنگ کرتے تھے؟۔
آکاش چوپڑا نے مزید کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ امپائروں کو چوکنا رہنا چاہیے کیونکہ گیند کے ساتھ کچھ کیا جا رہا تھا، اور اسے تیار کیا جا رہا تھا، یعنی آپ یہ کہنے کی کوشش کررہے ہیں کہ جب آپ کے اچھے بالرز ایسا کرتے تھے تو گیند کو تیار کرتے تھے اور ایسا کرنے کیلئے آپ یا تو گیند کھرچتے، کچھ لگاتے، یا کوئی ایسا کام کرتے تھے جو امپائرز کی نظروں سے بچ گیا۔
قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے، نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں کو آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔
انضمام کا مزید کہنا تھا کہ اگر ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔
اس بیان پر روہت شرما نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں کیا جواب دوں؟ اگر آپ شدید گرمی میں کھیل رہے ہیں اور پچز خشک ہیں تو گیند خود ریورس ہونا شروع جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کو ریورس سوئنگ مل رہا ہے، صرف ہمارے لیے تھوڑی ہورہی ہے، کبھی کبھی اپنا دماغ کھولنا ضروری ہوتا ہے، آپ کو سمجھنا ہوگا کہ ہم کہاں کھیل رہے ہیں ہم انگلینڈ یا آسٹریلیا میں نہیں کھیل رہے ہیں۔
جس پر انضمام الحق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ روہت شرما مجھے سیکھانے کی کوشش نہ کریں کہ گیند کب، کیسے اور کس پچ پر سوئنگ ہوتی ہے؟۔ میں نے امپائرز کو انکھیں کھلی رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار

Next Post

خطاب میں مہنگائی، بے روزگاری اور عام لوگوں کے مسائل کا کوئی ذکر نہیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

خطاب میں مہنگائی، بے روزگاری اور عام لوگوں کے مسائل کا کوئی ذکر نہیں: کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.