بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دسواں بین الاقوامی یوگا ڈے : یوگا اپنے لیے اور معاشرے کے لیے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-22
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی// سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونی میڈیسن(سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش کے زیر اہتمام آج ایک ورچوئل پریس اجلاس ‘ یوگا اپنے لیے اور معاشرے کے لیے ’ منعقد ہوا۔ یہ اجلاس دسواں بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر منعقد ہوا جس کا مرکزی خیال ‘ یوگا اپنے لیے اور معاشرے کے لیے ’ تھا۔
اجلاس میں ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائریکٹرجنرل ، سی سی آر یو ایم نے ‘یوگا فار سیلف اینڈ سوسائٹی’ (یوگا اپنے لیے اور معاشرے کے لیے ) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انفرادی اور سماجی دونوں سطح کی بہبود کے فروغ میں یوگا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر یوگا کے فروغ میں ایک دہائی کی پیش رفت کا جائزہ بھی پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر یوگا کے فروغ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا کلیدی رول رہا ہے ۔ 2015 سے ہی وزیر اعظم مودی نے مختلف مشہور مقامات پر بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کی ہے جس میں دہلی کی کرتویہ پتھ، چندی گڑھ، دہرہ دون، رانچی، جبل پور سمیت نیو یارک واقع اقوام متحدہ صدر دفتر بھی شامل ہیں۔ ان کی قیادت نے یوگا کی عالمی مقبولیت اور شناخت میں نمایاں اضافہ کیا ہے ۔
انھوں نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں بین الاقوامی یوگا ڈے نے چار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ 2015 میں، کل 35,985 ہندوستانیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ راج پتھ پر یوگا ڈے میں حصہ لیا۔ کل 84 ممالک نے ایک ہی مقام پر یوگا سیشن میں حصہ لیا، اور دھیرے دھیرے ہر سال پوری دنیا سے شرکت کرنے والوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی، اور پچھلے سال 2023 میں دنیا بھر سے کل 23.4 کروڑ لوگوں نے بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ یوگا کے شعبے میں ٹکنالوجی اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے وزارتِ آیوش نے مائی گو پورٹل اور حکومت ہند کے مائی بھارت پورٹل پر ‘یوگا ٹیک چیلنج’ کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد ان اسٹارٹ اپس یا ان افراد کی شناخت کرنا اور انھیں آگے بڑھانا ہے جنھوں نے یوگا سے متعلق آلات، سافٹ ویئر اورضروری مصنوعات تیار کی ہیں۔
ڈاکٹر ایشور بسواریڈی، سابق ڈائریکٹر، مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا نے بین الاقوامی یوگا ڈے کے آغاز سے لے کر اب تک کے سفر پر روشنی ڈالی اور مجموعی صحت، سماجی اقدار اور ایک کنبے کے احساس کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر زور دیا۔ انھوں نے کہا،‘‘ یوگا دماغ اور جسم کے درمیان اتحاد ، توازن، خود پر قابو، اور مجموعی طور پر تندرستی کو فروغ دیتا ہے ۔’’ انھوں نے عالمی وبا کے دوران ہونے والی ورچوئل تقریبات کا بھی ذکر کیا، جس میں جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے میں یوگا کی اہمیت کو بطور خاص عوام میں اجاگر کیا گیا تھا۔
پریس اجلاس کی نظامت ڈاکٹر غزالہ جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (یونانی)، سی سی آر یو ایم نے کی اور تقریباً 50 شرکا نے اپنی موجودگی درج کرائی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این ای ای ٹی پیپر لیک کے خلاف کانگریس نے ملک بھر میں مظاہرہ کیا

Next Post

آتشی نے پانی کے لیے ‘پانی ستیہ گرہ’ شروع کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

آتشی نے پانی کے لیے 'پانی ستیہ گرہ' شروع کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.