بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

این ای ای ٹی پیپر لیک کے خلاف کانگریس نے ملک بھر میں مظاہرہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-22
in قومی خبریں
A A
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی// کانگریس نے جمعہ کو ملک کی مختلف ریاستوں کی راجدھانیوں میں میڈیکل داخلہ امتحان این ای ای ٹی کے پیپر لیک کو لے کر مظاہرہ کیا اور پیپر لیک کے ملزمین کو فوری طور پر سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
مدھیہ پردیش میں کانگریس کارکنوں نے ریاستی صدر جیتو پٹواری اور سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ کے ساتھ این ای ای ٹی پیپر لیک گھپلہ کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ مودی حکومت میں مسلسل پیپر لیک ہونے سے ملک کی بنیاد کمزور ہو رہی ہے ۔ یہ لاکھوں طلباء کے ساتھ غداری اور ناانصافی ہے ۔ چھتیس گڑھ میں سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے کارکنوں نے کہا کہ مودی حکومت میں بڑھتے ہوئے لالچ اور بدعنوانی کی وجہ سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے ۔
اتر پردیش میں کانگریس کے کارکنوں نے ریاستی صدر اجے رائے کی قیادت میں پیپر لیک اسکام کے خلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ آمرانہ حکومت چاہے کتنی ہی طاقت آزمائے ، وہ ناانصافی کے خلاف ہماری آواز کو دبا نہیں سکے گی۔ این ای ای ٹی امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "یہ لڑائی ان تمام بچوں اور ان کے والدین کے لیے ہے جنہوں نے اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے دن رات محنت کی۔ کچھ لوگ اس محنت کو چند روپے میں بیچنا چاہتے ہیں لیکن ہم اسے فروخت نہیں ہونے دیں گے ۔
جموں و کشمیر میں کانگریس نے ریاستی صدر وقار رسول وانی کی قیادت میں مظاہرہ کیا اور کہا کہ کوچنگ سینٹر، امتحانی مراکز اور مودی حکومت مل کر طلبہ کا استحصال کر رہی ہے ۔ مغربی بنگال میں ادھیر رنجن چودھری کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے این ای ای ٹی امتحان کے پیپر لیک گھپلہ کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ پیپر لیک مودی حکومت میں ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔
بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو آمر قرار دیا۔ جھارکھنڈ کے ریاستی صدر راجیش ٹھاکر کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں کارکنوں نے این ای ای ٹی امتحان لیک ہونے اور دھاندلی کے خلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ مودی حکومت ملک کے ہونہار طلباء کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل کر ان کے خوابوں کو روند رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے چار سے پانچ کھلاڑی سورہے تھے: حفیظ

Next Post

دسواں بین الاقوامی یوگا ڈے : یوگا اپنے لیے اور معاشرے کے لیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post

دسواں بین الاقوامی یوگا ڈے : یوگا اپنے لیے اور معاشرے کے لیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.