فلوریڈا//ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے 38، نکولس پورن اور کپتان رومین پاول نے 36، 36 رنز اسکور کیے جبکہ شرفین ردرفورڈ نے 28 رنز اور برینڈن کنگ 23 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیونگ اسٹون نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
جواب میں انگلینڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور جوز بٹلر نے 67 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، لیکن اس موقع پر کپتان 25 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔
ویسٹ انڈیز کو جلد ہی دوسری کامیابی مل گئی، جب معین علی صرف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد انگلینڈ نے بیٹرز فل سالٹ اور جونی بیئرسٹو کی 44 گیندوں پر 97 رنز کی ناقابل شکست ساجھے داری کی مدد سے 18 ویں اوور میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
فل سالٹ نے 47 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 87 رنز جبکہ جونی بیئرسٹو نے 26 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔
فل سالٹ کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے میں دو گروپ ہیں، پہلے گروپ میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور بھارت جبکہ دوسرے گروپ میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔
دونوں گروپس سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
فل سالٹ ناٹ آؤٹ (87) اور جونی بیرسٹو (48) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی ۔
سینٹ لوسیا کے ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی اوپننگ جوڑی برینڈن کنگ اور جانسن چارلس نے اچھی شروعات کی۔ برینڈن کنگ (23) کے ریٹائر ہرٹ ہونے تک ویسٹ انڈیز نے 40 رن بنالئے تھے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے نکولس پوران نے جانسن چالس کا بخوبی ساتھ نبھایا۔ 12ویں اوور میں معین علی نے جانسن چارلس (38) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ 15ویں اوور میں کپتان روومین پاویل (36) اور پھر نکولس پورن (36) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شیرفین ردرفورڈ نے ناٹ آؤٹ 28 رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 180 رن بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر، عادل رشید، معین علی اور لیام لیونگ اسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
181 رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ پر 67 رن جوڑے۔ آٹھویں اوور میں کپتان جوس بٹلر (25) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے روسٹن چیز نے ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد 11ویں اوور میں آندرے رسل نے معین علی (13) کو اپنا شکار بنایا۔ بٹلر اور سالٹ کے درمیان 46 گیندوں پر 67 رن کی شراکت داری ہوئی۔ معین علی کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے جونی بیرسٹو نے اوپنر فل سالٹ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ فل سالٹ نے 47 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 87 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ وہیں جونی بیرسٹو نے 26 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 48 رن بنائے۔ انگلینڈ نے 17.3 اووروں میں دو وکٹوں پر 181 رن بنائے اور میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔ فل سالٹ کو بہترین بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور روسٹن چیز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔