سرینگر//
سرینگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر اتوار کی سہ پہر نجی گاڑی پر پتھر گر آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد ہلاک جبکہ مزید تین زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی سہ پہر زوجیلا کے مقام پر پہاڑی سے بھاری برکم پتھر ایک آلٹو گاڑی پر گر آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی کنبے کے چھ افراد زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے میاں بیوی اور ان کے کمسن بیٹے کو مردہ قرار دیا۔
جاں بحا افراد کی شناخت ۴۰سالہ غلام محی الدین شیخ ولد غلام حسن شیخ ساکن دراس‘۳۵سالہ سیدہ بیگم زوجہ غلام محی الدین اور۱۴سالہ زیشان محی الدین کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی پہچان عبدالمجید بٹ ولد غلام بٹ، ساہل احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ اور رابیہ محی الدین ولد غلام محی الدین کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے یو این آئی ارد و کو بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیا ہے ۔
وسطی کشمیر کے راضون بڈگام میں تیز رفتار ٹرک نے خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح سات بجے کے قریب راضون بڈگام میں ٹرک نے راہ چلتی خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے خاتون کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ خاتون کو ٹکر مارنے کے بعد ٹرک نے دو دکانوں کو بھی نقصان سے دوچار کیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
دریں اثنا جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں اتوار کے روز ایک ڈمپر ٹرک کا ٹائر پھٹنے سے اس کے ۲۷ سالہ ڈرائیور کی موت ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ہارون احمد کے نام سے ہوئی ہے جو دلوا گول کا رہائشی تھا۔
پولیس کے مطابق احمد سنگلدن میں اپنے ٹرک کا فلیٹ ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ اچانک ایک اور ٹائر پھٹ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ احمد نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔