پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں خطے میں ہوئے حالیہ حملے حکومت کی ناکامی:مہدی

’خدشہ ہے کہ کہیںلوگوں کو جمہوری حقوق سے دور نہ رکھا جائے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-16
in مقامی خبریں
A A
لوگوں کی رائے کا احترام کرتے ہیں، انجینئر رشید کو اب رہا کیا جانا چاہئے : آغا روح اللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر//
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی نے ہفتے کے روز کہاکہ دفعہ۳۷۰کی منسوخی سے نہ ملی ٹنسی پر کوئی اثر پڑا ہے اور نہ ہی اس دفعہ کا ملی ٹینسی کیساتھ کوئی واسطہ تھا۔
مہدی نے کہا کہ خطہ جموں میں گذشتہ دنوں ہوئے حملے بھاجپا کے اُس بیانیہ کی نفی کرتے ہیں جو یہ لوگ دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں امن و امان لانے سے متعلق کرتے آرہے ہیں اور یہ حملے بی جے پی حکومت کی ناکامی کی بھی بھر پور عکاسی کرتے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے آج پلوامہ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
نومنتخب ممبر پارلیمنٹ نے کہ۲۰۲۴کے عام انتخابات میں حکومت سے زیادہ لوگوں نے اپوزیشن کو منڈیٹ دیا ہے اور اس طرح سے بی جے پی کی من مانی اور تاناشاہی کو کمزور کیا گیا ہے ۔آج بی جے پی حکومت بنائے رکھنے کیلئے محتاج ہے ، اس کا ثر نہ صرف حکومت کے کام کاج پر پڑے گا بلکہ آنے والے وقت میں اپوزیشن اور زیادہ مضبوط ہوگی اور اس سے ہمیں اُمید ملتی ہے کہ ہم مضبوط اپوزیشن کی حمایت سے جموں و کشمیر کے عوام کی بات زور دار انداز میں کرسکتے ہیں۔
جموں خطے میں ہوئے حالیہ حملوں کے بعد اسمبلی انتخابات موخر ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آغا روح اللہ نے کہا کہ’’بدقسمتی یہ ہے کہ یہ حملے ہوئے ، جو نہیں ہونے چاہئیں تھے ، اب ان حملوں کو بہانہ بنا کر ایک ہوا بنائی جارہی ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام کو جمہوری حقوق سے دور رکھا جائے ‘‘۔
مہدی نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ چند ہفتے قبل ہی لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کے عوام نے ایک بے مثال انداز میں یہ بات بتائی کہ ہ اپنے جمہوری اداروں کو اپنے ہاتھوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، وہ اپنے فیصلے اپنے ہاتھوں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور اس ریاست کی انتظامیہ کو بھی اپنے ہاتھوں میں چاہتے ہیں، ان واقعات کا بہانہ بنا کر اگر حکومت ہند جموں وکشمیر کے عوام کو جمہوری حقوق سے محروم رکھنا چاہتی ہے تو یہ یہاں کے عوام کیساتھ ایک بہت بڑی ناانصافی ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اقدار کا قتل ہوگا۔
ایک اور سوال کے جواب میں این سی ممبر پارلیمنٹ نے مصنفہ اروندھتی رائے اور ڈاکٹر شیخ شوکت حسین کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ چلانے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے کو دبانے اور اظہارِ رائے کو مجرمانہ بنانے کے لئے انسداد دہشت گردی کے قوانین کا استعمال غیر آئینی اور جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔
مہدی نے اس موقعے پر تمام ووٹروں کو شکریہ ادا کیا اور پارٹی کارکنوں اور عہدیداران کی محنت اور لگن کیلئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پلوامہ کے این سی لیڈروں سے درخواست کی کہ وہ ان افراد کی فہرست فراہم کریں جنہیں قید کیا گیا ہے تاکہ وہ ان کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اُٹھا کر ان کی رہائی کیلئے جدوجہد کرسکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عیدالا ضحی:وادی کے بازاروں میںمحدود گہماگہمی

Next Post

خطبۂ حج:فلسطینیوں کیلئے دعا کریں وہ تکلیف میں ہیں‘ انہیں پانی، بجلی اور نہ خوراک میسر نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
خطبۂ حج:فلسطینیوں کیلئے دعا کریں وہ تکلیف میں ہیں‘ انہیں پانی، بجلی اور نہ خوراک میسر نہیں

خطبۂ حج:فلسطینیوں کیلئے دعا کریں وہ تکلیف میں ہیں‘ انہیں پانی، بجلی اور نہ خوراک میسر نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.