جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کے ریاسی ، ڈوڈہ اور پونچھ اضلاع میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

ریاسی حملہ می اب تک۵۰مشتبہ افراد گرفتار‘محاصرہ ارناس اور ماہور علاقوں تک بڑھا دیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-14
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

جموں//
جموں صوبے میں پچھلے ۹۰گھنٹوں کے دوران چار ملی ٹینٹ حملوں کے بعد سیکورٹی فورسز کی چوکسی بڑھائی گئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کے روز بھی ریاسی ، ڈوڈہ ، پونچھ اضلاع میں آپریشن جاری رہا۔ بھلیسہ ، چرالہ کے گھنے جنگلی علاقوں میں ڈرون کیمروں اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے ملی ٹینٹوں کو تلاش کیا جارہا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جموں صوبے میں ملی ٹینٹ کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو آنے والے۴۸سے۷۲گھنٹوں کے دوران انتہائی ہائی الرٹ پر رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز ریاسی ، ڈوڈہ اور پونچھ اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کومحاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق بھلیسہ اور چرالہ کے گھنے جنگلات میں سیکورٹی فورسز نے چے چپے پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
دفاعی ذرائع کے مطابق بھلیسہ میں بدھ کی شام کو ملی ٹینٹوں حملے کے دوران ایک ایس او جی جوان زخمی ہوا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز بھلیسہ اور چرالہ جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی بھی امکانی حملے کو ٹالنے کی خاطر پونچھ ، راجوری ، ڈوڈہ اور ریاسی اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پونچھ اور راجوری میں جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
دفاعی ذرائع کے مطابق ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کی خاطر ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بھی بروئے کارلایا جارہا ہے ۔
بتادیں کہ جموں صوبے میں پچھلے چار روز سے چار حملے ہوئے جس دوران دو ملی ٹینٹ، سی آر پی ایف جوان ہلاک جبکہ پانچ فوجیوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھرجموں وکشمیر کے ریاسی ضلع میں۹جون کو یاترا بس پر ہوئے حملے کے بعد پولیس نے ابتک ۵۰مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر ریاسی کے دور افتادہ علاقوں میں بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جموںکشمیر پولیس نے ریاسی بس حملے کے سلسلے میں ۵۰مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ۹جون کی شام کو ریاسی کے کانڈا علاقے میں یاترا بس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس وجہ سے بس لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دس یاتری ہلاک جبکہ۳۳دیگر زخمی ہوئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کا لاکر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جس دوران پچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
ان کے مطابق حملہ آوروں کی مد د و اعانت اور انہیں رہائشی سہولیات فراہم کرنے والوں کی بھی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ مشتبہ افراد سے تفتیش کے بعد سیکورٹی فورسز نے ریاسی کے دور افتادہ علاقوں ارناس اور ماہور میں بھی بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن لانچ کیا ہے ۔ان کے مطابق تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ ریاسی کے دور افتادہ علاقوں میں دہشت گرد موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تلاشی آپریشن کا مقصد حملہ آوروں کو جلدازجلد کیفرکردار تک پہنچانا ہے ۔
دریں اثنا ایس ایس پی ریاسی موہتا شرما نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر علاقے میں کسی مشکوک افراد کو دیکھا گیا تو فوری طورپر اس ضمن میں نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گزشتہ سال جبری نقل مکانی کے شکار افراد کی تعداد 120 ملین تھی: اقوام متحدہ

Next Post

ڈی جی پی کی دہشت گردی کی حمایت کرنے والے مقامی افراد کوتنبیہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
’سکیورٹی کومزید مضبوط کیا جائے‘:ڈی جی پی سوائن کا ضلع کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

ڈی جی پی کی دہشت گردی کی حمایت کرنے والے مقامی افراد کوتنبیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.