جموں//
جموںکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے مانکوٹ سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز مانکوٹ سیکٹر میں فوجی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جس کی شناخت نائیک اجے کمار کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایاکہ زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اْدھم پور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔