جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

میلہ کھیر بھوانی:زائد از۵ہزار عقیدت مند کشمیر روانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-13
in اہم ترین
A A
میلہ کھیر بھوانی ‘۱۵۰۰ کے قریب پنڈت وارد کشمیر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں//
جموں کے نگروٹہ سے بدھ کی صبح زائد از پانچ ہزارعقیدت مند جن میں بیشتر کشمیری پنڈت تھے ، سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ میلہ کھیر بھوانی میں حصہ لینے کیلئے کشمیر روانہ ہوئے ۔
صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، ریلیف کمشنر ڈاکٹر اروند کاروانی اور ممتاز پنڈت لیڈروں نے یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زائد از پانچ ہزار یاتری جن میں بیشتر کشمیری پنڈت تھے ، میلہ کھیر بھوانی میں حصہ لینے کے لئے کشمیر روانہ ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتری بھجن گاتے ہوئے۷۶گاڑیوں میں کشمیر روانہ ہوئے ۔
ایک یاتری نے میڈیا کو بتایا’’ہمیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے بلکہ ہم اس کے لئے پر جوش ہیں‘‘۔
ادھر یہ میلہ اس وقت شروع ہو رہا ہے جب صوبہ جموں میں تین ملی ٹنٹ حملے ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیا دیوی جو اِن کی ایک مقدس دیوی ہیں، کا مندر ہے ۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہے ۔
اس مندر میں کشمیری پنڈت ‘میلہ کھیر بھوانی’ کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امسال ملک کے مختلف حصوں سے قریب۸۰ہزار کشمیری پنڈتوں کی اس میلہ میں شرکت کرنے کی توقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میںعید الضحیٰ پر موسم خشک رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

Next Post

کٹھوعہ میں اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post

کٹھوعہ میں اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.