سرینگر//
جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ علاقے کے ایک چرا گاہ میں دوران شب آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم ڈھائی سو بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق کوکرناگ کے ہوکر سر علاقے میں ایک چرا گاہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم ڈھائی سو بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کسی انسانی جان کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
بھیڑوں کے ایک مالک کا کہنا ہے کہ قریب ساڈھے تین سو کے ریوڑ میں سے ڈھائی سو کے قریب بھیڑیں ہلاک ہوئی ہیں جس سے ہمیں کروڑوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے ۔
بھیڑوں کے اس ریوڑ کے مالکان فیاض احمد بٹ، عبدالرشید، عبدالرحمان، ارشد احمد اور محمد اشرف ساکنان آدی گام اسلام آباد تھے ۔انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ انہیں معاوضہ دیں تاکہ ان کے نقصان کی کسی حد تک بھر پائی ہوسکے ۔
وسطی ضلع گاندر بل کے ہاکنار گنڈ میں ۲۲مئی کو اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں کم سے کم پچاس بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئی تھیں۔