کٹھوعہ/۱۱ جون
جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں ہیرا نگر کے سیدہ سکھل علاقے میںجنگجوو¿ں نے بین الاقوامی سرحد پر ایک گھر پر حملہ کیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان جاری تصادم میں ایک جنگجو ہلاک ہوگیا۔
پولیس اسٹیشن ہیرا نگر کی حدود میں کوٹا موڈ کے قریب گاو¿ں سیدہ سکھل میں فائرنگ جاری ہے۔
اے ڈی جی پی جموں نے بتایا کہ ایک جنگجو مارا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔
دریں اثنا مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ انتظامیہ اور سیکورٹی ونگ کے عہدیداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
سنگھ نے گھر کے مالک کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فون پر گھر کے مالک سے بھی رابطے میں ہیں۔