جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پلوامہ میں او جی ڈبلیو نیٹ ورک سے۲آئی ای ڈیز بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-11
in تازہ تریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۱جون

جموں کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لشکر طیبہ کے مقتول کمانڈر ریاض احمد ڈار اور رئیس احمد ڈار کے او جی ڈبلیو نیٹ ورک سے 6 کلو گرام وزنی دو آئی ای ڈیز بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

متعلقہ

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا”2 اور 3 جون کی درمیانی شب ریاض احمد دار ولد عبدالعزیز ڈار ستھر گنڈ اور رئیس احمد ڈار ولد محی الدین ڈار ساکن لارو نامی دو دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی طرف سے نیہامہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا“۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران وہاں چھپے دو دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

بیان میں کہا گیا”اس آپریشن کے دوران لشکر طیبہ کمانڈر ریاض ڈار اور اس کے ساتھی رئیس ڈار جو دونوں ‘اے ’ کیٹگری کے دہشت گرد ہیں، کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا اور تلاشی کے دوران اے کے 47 رائفلوں، اے کے 47 گولیوں، پستولوں وغیرہ سمیت قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا“۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے کہا”کیس کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ دہشت گردوں کو بلال احمد لون ولد غلام قادر لون، سجاد گنائی ولد نذیر گنائی اور شاکر بشیر ولد بشیر احمد ساکنان نیہامہ نامی او جی ڈبلیوز نے پناہ دی تھی“۔

انہوں نے کہا کہ او جی ڈبلیو کے اس نیٹ ورک کو تباہ کرکے مذکورہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا “تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ دونوں مہلوک دہشت گردوں نے آئی ای ڈیز تیار کی تھیں جو شاکر بشیر کے قبضے سے بر آمد ہوئیں جن کو اس نے باغ میں چھپا رکھا تھا۔”

انہوں نے کہا کہ ”مذکورہ آئی ای ڈیزن کو ایک پلاسٹک کنٹینر میں دھماکہ خیز مواد اور 6 کلو وزنی ایکٹو سرکٹ ٹرگر میکانزن سے پیک کیا گیا تھا جس کو بعد میں پولیس اور فوج نے ناکارہ بنا دیا“۔

پولیس بیان کے مطابق اس ضمن میں مزید تحقیقات

جاری ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

Next Post

پاکستان سے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کا حل چاہیں گے :جئے شنکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

ہندوستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بنایا‘لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا:وزارت دفاع

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کےلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-07
آپریشن سندور: عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی
تازہ تریں

آپریشن سندور: عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-07
Next Post
پاکستان سے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کا حل چاہیں گے :جئے شنکر

پاکستان سے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کا حل چاہیں گے :جئے شنکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.