جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حملہ آوروں کی تلاش کیلئے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-11
in اہم ترین
A A
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں//
جموںکشمیر کے ضلع ریاسی میں اتوار کی شام یاترا بس پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
بتادیں کہ ریاسی ضلع کے کانڈا علاقے میں اتوار کی شام ملی ٹنٹوں نے ایک یاترا گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں۹یاتری جاں بحق جبکہ ۳۳دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی ریاسی موہت شرما نے پیر کی صبح جائے وقوع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران بتایا کہ حملے کے بعد پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
شرما نے حملے کے بارے میں بتایا کہ اتوار کی شام قریب۶بجے یاتریوں سے بھری ایک گاڑی شیو کھوری مندر سے درشن کے بعد ریاسی کی طرف جا رہی تھی کہ کانڈا کے نزدیک ملی ٹنٹوں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جاگری۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد ملی ٹنٹ یہاں سے فرار ہوگئے تاہم جموں وکشمیر پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کرکے یاتریوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا اور یہ ریسکیو آپریشن قریب آٹھ بجے شام مکمل ہوا۔
ان کا کہنا تھا’’اطلاعات کے مطابق اس حملے میں۹یاتری جاں بحق جبکہ ۳۳دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے‘‘ ۔
تلاشی آپریشن کے بارے میں ایس ایس پی نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران ڈرونز وغیرہ کا بھی استعمال ہو رہا ہے اور ہم نے پانچ ٹیموں کو بنایا ہے ، یہ جنگلی علاقہ ہے اور بلندی پر واقع ہے اور اس کی سرحد راجوری سے ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور تلاشی آپریشن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق حملہ کرنے والوں کی تعداد ۲تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور ملی ٹنٹ راجوری اور ریاسی کے سرحدی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاشی کے لئے ڈرونز کے ساتھ ساتھ سنائفر کتے بھی کام پر لگا دئے گئے ہیں۔
دریں اثنا اطلاعات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی ایک ٹیم بھی ریاسی پہنچی ہے ۔
ذرائع نے کہا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جموں وکشمیر پولیس کی مدد کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فورنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ایک ٹیم بھی جائے واردات پر پہنچ گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سدھرا میں آئی ای ڈی کی بر آمدگی کی افواہ رد

Next Post

ریاسی:این آئی اے اور ایس آئی اے ٹیموں کا جائے وقوع کا معائنہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے

ریاسی:این آئی اے اور ایس آئی اے ٹیموں کا جائے وقوع کا معائنہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.