سرینگر/۱۰جون
سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر ‘ عمرعدباللہ نے کہا ہے کہ وہ جموںکشمیر کی یوٹی میں اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے۔
پی ٹی آئی سے گفتگو میں عمر عبداللہ نے کہا ”میں اسمبلی الیکشن نہیں لڑ رہا ہوں۔ میں یو ٹی الیکشن نہیں لڑوں گا، میں اس بارے میں بالکل واضح ہوں۔ میں اپنی پارٹی کی مدد کروں گا، میں الیکشن مہم کی قیادت کروں گا۔ مجھے نیشنل کانفرنس کے لئے جو کچھ کرنا ہے وہ کروں گا۔ لیکن میں مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی اسمبلی میں داخل نہیں ہوں گا۔ میں اپنی ریاست کی حیثیت کے لئے لڑوں گا، میں اسے ہمارے لئے بحال کرنے کے لئے لڑوں گا۔ میں جموں و کشمیر کی مکمل ریاست کے لئے لڑوں گا جس میں کوئی کمی نہیں آئے گی“۔
سابق وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا” اگر ممکن ہوا تو میں اسمبلی میں داخل ہونے اور وہاں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع تلاش کروں گا۔“
عمرعبداللہ حالیہ لوک سبھا الیکشن میں بارہمولہ حلقے سے آزاد امیدوار ‘انجےنئر رشید سے زائد از دو لاکھ ووٹوں سے ہار گئے تھے ۔