نئی دہلی/۹ جون
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو یہاں راشٹرپتی بھون میں مسلسل تیسری مدت کے لیے 72وزراءکے ساتھ حلف لیا۔
مودی کے ساتھ بی جے پی کے سینئر رہنماو¿ں راجناتھ سنگھ، نتن گڈکری اور امت شاہ نے بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا، جبکہ پارٹی صدر جے پی نڈا کی پانچ سال بعد کابینہ میں واپسی ہوئی، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وزیر اعظم اپنی تیسری مدت میں تسلسل اور تجربے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
صدر دروپدی مرمو نے انہیں عہدے کا حلف دلایا۔
73 سالہ مودی پہلی بار 2014 میں وزیر اعظم بنے اور پھر 2019 میں اقتدار میں واپس آئے۔وہ جواہر لال نہرو کے بعد مسلسل تیسری مدت کے لئے منتخب ہونے والے دوسرے وزیر اعظم ہیں۔
وہ وارانسی سے لوک سبھا کے لئے دوبارہ منتخب ہوئے۔
وزیر اعظم کے علاوہ تیس کابینی وزراءنے بھی حلف لیا جن میں
راج ناتھ سنگھ
امت شاہ
نتن گڈکری
جے پی نڈا
شیوراج سنگھ چوہان
نرملا سیتارمن
ایس جے شنکر
منوہر لال کھٹر
ایچ ڈی کمارسوامی
پیوش گوئل
دھرمیندر پردھان
جیتن رام مانجھی
راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ
سربانند سونووال
ڈاکٹر وریندر کمار
کنجاراپو رام موہن نائیڈو
پرہلاد جوشی
جوال اورم
گری راج سنگھ
اشونی ویشنو
جیوترادتیہ سندھیا
بھوپندر یادو
اورگجیندر سنگھ شیخاوت شامل ہیں۔
سات پڑوسی ممالک نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، سیشلز اور ماریشس کے رہنما¶ں کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا ۔