اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۱۰لاکھ سے بھی زیادہ ووٹوں سے جیتنے والے آسام کے رقیب الحسین کون ہیں؟

مجموعی طور پر ۱۴ لاکھ۷۱ ہزار ووٹ حاصل کرکے بدر الدین اجمل کو ریکارڑ ووٹوں کے فرق سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-08
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میں لوک سبھا کے 90 فیصد امیدواروں کی ضمانت ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
حالیہ پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کے لیے ریکارڈ جیت کی بات کی جا رہی تھی اور کہا جا رہا تھا کہ اس بار انہیں ۱۰ لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب کرایا جائے گا‘لیکن ابتدا میں کچھ دیر تک نریندر مودی وارانسی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار اجے رائے سے پیچھے رہے تاہم بعد میں وہ محض ڈیڑھ لاکھ ووٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہوئے جو کہ ان کی جیت کا اب تک کا سب سے کم فرق ہے۔
نریندر مودی کو چھ لاکھ۱۲ ہزار ۹۷۰ ووٹ ملے۔
بہرحال دو ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے ۱۰لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ ان میں سے ایک بی جے پی رہنما شنکر لالوانی ہیں جنہوں نے مدھیہ پردیش کے اندور انتخابی حلقے سے۱۱ لاکھ۷۲ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی لیکن ان کی جیت کو اس لیے زیادہ اہمیت نہیں دی جا رہی ہے کہ عین وقت پر کانگریس امیدوار میدان میں نہیں تھے اور کانگریس نے اپنے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ نوٹا یعنی نامزد امیدواروں میں سے ’کوئی نہیں‘ والے بٹن کو دبائیں۔
کانگریس یا کسی دوسری اہم پارٹی کے امیدواروں کی کمی کے مدنظر اندور میں لالواری کو ریکارڈ مارجن سے جیت ملی۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں شاید سب سے بڑی جیت ہے۔
لیکن سب سے بڑی حقیقی جیت کی بات کی جائے تو یہ مشرقی ریاست آسام کے دھبری انتخابی حلقے سے آئی ہے جہاں کانگریس کے امیدوار رقیب الحسین نے ۱۰ لاکھ ۱۲ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے وہاں کے ایم پی اور آل انڈیا یونائٹد ڈیموکریٹک فرنٹ کے امیدوار بدرالدین اجمل کو شکست دی ہے۔
یہ بہت وسیع پارلیمانی انتخابی حلقہ ہے جہاں ۲۵ لاکھ سے زیادہ ووٹرز ہیں۔ رقیب الحسین کے خلاف بدرالدین اجمل کے علاوہ ریاست میں حکمراں جماعت بی جے پی کے امیدوار بھی میدان میں موجود تھے۔
معروف صحافی رویش کمار نے رقیب الحسین کی جیت پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے اور ان کی مقبولیت کے بارے میں بتاتے ہیں کہ انھوں نے کن مشکل حالات میں کبھی کشتی سے تو کبھی موٹر سائیکل سے اپنی انتخابی مہم چلائی اور لوگوں تک پہنچے۔
ان کی کامیابی سے آسام کے وزیراعلیٰ اور بی جے پی رہنما ہیمنتو بسوا سرما اس قدر متاثر ہوئے کہ انہیں ’ہیرو آف دی ڈے‘ کہا۔
رقیب الحسین اس سے قبل نوگاؤں سے کئی بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں لیکن دھبری ان کے لیے بالکل نیا علاقہ تھا۔ ہر چند کہ وہ جیت کے مارجن کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہیں لیکن انہیں اس انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔
الحسین ۱۴ لاکھ۷۱ ہزار ووٹ ملے جبکہ ان کے قریبی حریف اور تین بار دھبری سے رکن پارلیمان منتخب ہونے والے بدرالدین اجمل کو چار لاکھ ۵۹ ہزار سے زیادہ ووٹ ملے۔
دوسری جانب سب سے زیادہ مارجن سے جیتنے والے بی جے پی کے امیدوار لالوانی کو ۱۲ لاکھ ۲۶ ہزار ووٹ ہی پڑے جبکہ نوٹا کو دو لاکھ ۱۸ ہزار ووٹ پڑے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں۱۷جون کو ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا: مفتی اعظم

Next Post

جموں وکشمیر: سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پُر اسرار فائرنگ میں مزدور جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن

جموں وکشمیر: سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پُر اسرار فائرنگ میں مزدور جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.