جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر سنہا کا میلہ کھیر بھوانی او رعید الاضحی کی تیاریوں کا جائزہ

عقیدت مندوں کی ٹرانسپورٹیشن کے کیلئے ضروری اَقدامات کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-08
in اہم ترین
A A
جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر/۷جون
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سِنہانے سالانہ ماتا کھیر بھوانی میلہ اور عید الاضحی کی تقریب سے قبل ضلع اِنتظامیہ اور مختلف محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور سینئر سپراِنٹنڈنٹ پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ذاتی طور پر اہم مذہبی مقامات کا دورہ کریں اور تمام ضروری اَقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔
سنہا نے آنے والی تقاریب کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے تال میل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو پانی اور بجلی کی فراہمی ، طبی سہولیات ، فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات ، صفائی ستھرائی اور صفائی کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر اَقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
ایل جی نے جامع حفاظتی اِنتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، مناسب پارکنگ ائیریاز کا تعین ، مارکیٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ اور مارکیٹوں میں اَشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے صوبائی کمشنروں اور ریلیف کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ ماتا کھیر بھوانی میلے کے دوران عقیدت مندوں کے خوشگوار تجربے کے لئے قریبی تال میل سے کام کریں۔
سنہا نے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹرانسپورٹیشن، رہائش، بجلی اور پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، طبی اِمداد، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، واٹر پروف خیموں اور سیکورٹی کے تمام اِنتظامات پہلے سے موجود ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ عقیدت مندوں کے آرام دہ قیام کے لئے کسی بھی اضافی خدمات کی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے علاوہ شرائین پر سہولیات کا موقعہ پر جائزہ لیں۔
ایل جی نے عقیدت مندوں کی ٹرانسپورٹیشن کے اِنتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اَقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
سنہا نے اَفسروںکو ہدایت دی کہ وہ میلے کے دوران کسی بھی موسمی خرابی سے نمٹنے کے اِنتظامات کریں تاکہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،ڈیجی پی آر آر سوائن، ڈی جی پی،پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ چندراکر بھارتی، اے ڈِی جی پی لأ اینڈ آرڈر وِجے کمار، اِنتظامی سیکرٹریز، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری، صوبائی کمشنروں ،ضلع ترقیاتی کمشنروں اور سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر افسروںنے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں اور پلوامہ کے مضافاتی علاقے میں شدید ژالہ باری

Next Post

ہم کہاں ہار گئے؟ این ڈی اے کل بھی تھا اور آج بھی ہے: مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
میں کشمیریوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوا ہوں :مودی

ہم کہاں ہار گئے؟ این ڈی اے کل بھی تھا اور آج بھی ہے: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.