اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت نیٹ امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے : کھڑگے -پرینکا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-08
in قومی خبریں
A A
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی// کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ میڈیکل کے داخلے کے امتحان کا پرچہ لیک ہوا ہے اور امتحان کے نتائج میں بڑی دھاندلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لاتعداد بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا، اس لیے اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔
مسٹرکھڑگے نے کہا، ” پیپر لیک، دھاندلی اور بدعنوانی نیٹ سمیت کئی امتحانات کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ اس کی براہ راست ذمہ داری مودی حکومت کی ہے ۔ امیدواروں کے لیے بھرتی کے امتحانات میں حصہ لینا، پھر کئی بے ضابطگیوں سے نمٹنا، پیپر لیک چکر میں پھنسنا، ان کے مستقبل سے کھلواڑ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہیے تاکہ نیٹ اور دیگر امتحانات میں شرکت کرنے والے ہمارے ہونہار طلبہ وطالبات کو انصاف مل سکے ۔
محترمہ واڈرا نے کہا، "پہلے نیٹ امتحان کا پرچہ لیک ہوا اور اب طلباء نے الزام لگایا ہے کہ اس کے نتائج میں بھی گھپلہ ہوا ہے ۔ ایک ہی سنٹر کے 6 طلبہ کے 720 میں سے 720 نمبر حاصل ہونے پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں اور کئی طرح کی بے ضابطگیاں سامنے آرہی ہیں۔ دوسری جانب نتائج سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کئی بچوں کی خودکشی کی اطلاعات ہیں۔ یہ بہت افسوسناک اور حیران کن ہے ۔”
انہوں نے کہا کہ حکومت لاکھوں طلباء کی آوازوں کو کیوں نظر انداز کر رہی ہے ؟ طلبہ وطالبات کونیٹ امتحان کے نتائج میں دھاندلی سے متعلق جائز سوالات کے جوابات درکار ہیں۔ "کیا یہ حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ تحقیقات کرائے اور ان جائز شکایات کو حل کرے ؟”
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا، ‘‘میڈیکل انٹرنس امتحان نیٹ میں لاکھوں امیدواروں کے ساتھ گھپلہ مکمل طور پر ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے ۔ یہ ملک کے لاکھوں امیدواروں کے مستقبل سے کھلواڑ ہے جس کی فوری سپریم کورٹ کی نگرانی میں اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے ۔ اس سال کے شروع میں اس میں پیپر لیک ہونے کی خبر آئی تھی جسے دبا دیا گیا تھا۔ اب میڈیکل کے داخلے کے امتحان نیٹ کے کئی امیدواروں نے طلباء کے نمبر بڑھانے کا الزام لگایا ہے ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ اس بار ریکارڈ 67 امیدواروں نے ٹاپ رینک حاصل کی اور ان میں سے چھ امیدوارتو ایک ہی امتحانی مرکز کے بتائے جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ طلباء کے ساتھ دھوکہ کیسے ہوا، کس نے کیا اورکیوں امتحانی نتائج کا اعلان جان بوجھ کر 4 جون کوانتخابی نتائج کے شور کے درمیان کیاگیا، جب کہ اس کا اعلان 14 جون کو ہوناتھا۔
انہوں نے کہا، "نیٹ کے نتائج پر بہت سے سوالات کھڑے ہورہے ہیں – سوال نمبر ایک، ایک ساتھ 67 ٹاپرز کو 720 سے 720 نمبر کیسے آئے ؟ سوال نمبر 2 یہ ہے کہ ایک ہی سنٹر کے 6 بچوں کے 720 سے 720 نمبر کیسے آئے ؟ سوال نمبر 3 یہ ہے کہ ہر سوال 4 نمبرکا، پھر 718 سے 719 نمبر کیسے آئے ۔
انہوں نے کہا، "نیٹ کے سوالیہ پرچہ کے لیک ہونے کے بعد جاری کردہ نتیجہ میں 67 طلباء کو 720 میں سے 720 نمبر ملنا بڑے شکوک پیدا کرتا ہے ۔ شور مچانے کے بعد قومی امتحانی ادارے نے وضاحت تو دی ہے تاہم اس وضاحت کو متاثرہ طلباء کی جانب سے انتہائی سطحی اور ناقابل اعتبار قرار دیا جا رہا ہے ۔ ایسے میں طلباء کا اس امتحان کے تقدس پراعتماد بحال کرنا بہت ضروری ہے جو کہ منصفانہ اور شفاف تحقیقات سے ہی ممکن ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہریانہ حکومت دہلی کے لوگوں کے خلاف سازش کر رہی ہے : آبی وزیر آتشی

Next Post

غزہ جنگ بندی کا امریکی روڈ میپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

غزہ جنگ بندی کا امریکی روڈ میپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.