نئی دہلی// دہلی کے پانی کے وزیر آتشی نے جمعہ کو کہا کہ ہریانہ حکومت اپنے حصے کا پانی روک کر دہلی کے لوگوں کے خلاف مسلسل سازش کر رہی ہے ۔
آج وزیرآباد بیراج کا معائنہ کرنے کے بعد محترمہ آتشی نے کہا کہ ہریانہ حکومت دہلی کو اس کے حق کے مطابق پورا پانی نہیں دے رہی ہے ۔ اس کی وجہ سے 2 جون کو 671.3 فٹ کے مقابلے 7 جون کو پانی کی سطح کم ہو کر 669.7 فٹ ہوگئی ہے ۔
محترمہ آتشی نے کہا کہ جب سے یہ پانی کا مسئلہ 2 جون سے سپریم کورٹ میں پہنچا ہے ، ہریانہ نے دہلی کی طرف جمنا میں پانی چھوڑنے میں مسلسل کمی کی ہے ۔ جس کے نتیجے میں وزیر آباد بیراج میں 2 جون کو پانی کی سطح 671.3 فٹ تھی جو 7 جون کو کم ہو کر 669.9 فٹ پر آگئی ہے ۔
محترمہ آتشی نے کہا "دہلی اپنے پورے پانی کی فراہمی کے لیے دریائے جمنا پر منحصر ہے ۔ جمنا ندی میں جو پانی آتا ہے وہی پانی ہریانہ سے چھوڑا جاتا ہے ۔ جمنا سے آنے والا پانی وزیرآباد، چندروال اور اوکھلا کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو فراہم کیا جاتا ہے ۔ جب ہریانہ سے جمنا میں پانی کم ہوگا تو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کہاں سے پانی پیدا کرے گا؟ اس سے سپلائی متاثر ہوگی اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔