جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مودی جی جیت کے بھی…؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-06-06
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

جو لوگ کمال کی نظر رکھتے ہیں اور جنہیں دیوار کے بیچ میں سے بھی دکھائی دیتا ہے کاکہنا ہے کہ اپنے وزیر اعظم مودی جی جب بی جے پی کے صدر دفتر پر وکٹری اسپیچ دے رہے تھے تو… تو ان کے چہرے کے تاثرات زبان سے ادا ہو رہے الفاظ کا ساتھ نہیں دے رہے تھے… بالکل بھی نہیں دے رہے تھے …یعنی یوں تو مودی جی جیت کی خوشی میں خطاب کررہے تھے لیکن… لیکن ان کے چہرے پر مایوسی یا پھر ناراضگی صاف چھلک رہی تھی…اور اس لئے چھلک رہی تھی کہ… کہ الیکشن کے کچھ نتائج ہی ایسے آئے ہیں … مودی جی جیت کے بھی خوش نہیں تھے اور… اور راہل بابا ہار کے بھی خوش تھے… ایسا ہم نہیں بلکہ کہنے والوں کاکہنا ہے… اور ان کا ایسا اس لئے کہنا ہے کہ… کہ بات ہی کچھ ایسی تھی… ان نتائج میں…۴۰۰ پار کیا ۳۰۰ کا ہندسہ بھی پار نہ ہو سکا…اور ۳۷۰ نشستیں حاصل کرنے کی بات بھی نہیں بنی …اور شاید ۳۷۰ ہٹانے سے بھی کوئی بات نہیں بنی … یا یہ بھی وہ سکتا ہے کہ ۳۷۰ نے بات کو مزید بگاڑنے سے بچا لیا کہ… کہ اگر ۳۷۰ بھی نہیں ہوتا تو… تو پھر ۲۰۰ پار بھی مشکل تھا…اور اس لئے تھا کہ شہنشاہ ہند جو لاکھوں… چار پانچ لاکھوں ووٹوں سے الیکشن جیت جاتے تھے… آج محض ڈیڑھ لاکھ ووٹوں کے فرق سے جیت گئے … ان سے اچھی کار کردگی تو جیل میں بند پڑے انجینئر رشید نے دکھائی جنہوں نے اپنے گورے گورے گورے بانکے چھورے عمرعبداللہ کو زائد از دو لاکھ ووٹوں سے ہرا دیا … نہیں صاحب بات یہاں ہی ختم نہیں ہوتی…کہ… کہ جس لوک سبھا حلقے میں ایودھیا آتی ہے…وہ ایودھیا جہاں رام مندر ہے… وہ رام مندر جس کا مودی جی نے جنوری میں افتتاح کیا… وہ حلقہ بھی بی جے پی کے ہاتھوں سے کھسک گیا… اس حلقے میں بھی بی جے پی کو ہار کا سامنا ہوا… اور ہاں جلے پر تو نمک امیٹھی نے چھڑک دیا جہاںسمرتی ایرانی کو شکست فاش ہوئی… نہیں صاحب ہم مانتے ہیں کہ ہار جیت تو چلتی رہتی ہے‘ لیکن… لیکن محترمہ چیلنج دے رہی تھی… راہل بابا اور ان کی بہن کو چیلنج دے رہی تھی کہ آؤ دیکھیں کہ کس میں کتنا ہے دم اور… اور دیکھ لیجئے کہ کانگریس کے ایک عام خام امیدوار نے محترمہ کو دھول چٹوا دی …اوریہ سب اور …اوربہت سی باتیں پڑھنے والوں نے اپنے مودی جی کے چہرے پر پڑھیں ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منشیات کے کیس میں گرفتار نوجوان کی حراستی موت‘ مجسٹریل جانچ کا حکم

Next Post

انگلینڈ بمقابلہ اسکاٹ لینڈ میچ بارش کی نذر، میچ ٹائی ہوگیا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا

انگلینڈ بمقابلہ اسکاٹ لینڈ میچ بارش کی نذر، میچ ٹائی ہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.